MERA PAKISTAN NEWS
MERA PAKISTAN NEWS
June 13, 2025 at 11:31 AM
*ایران: مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا* 13 جون 2025 اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد ایرانی شہر مشہد، قُم میں مقاماتِ مقدسہ پر ہزاروں افراد جمع ہوگئے۔ قُم میں واقع مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا جو کہ انتقام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایرانی میں عوام کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف سخت انتقام کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اسرائیل کی جانب سے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے شہر تہران میں میزائل حملے سے نشانہ بنانے کے بعد ایران کی جانب سے قُم کی مسجد میں انتقام کی نشانی سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔
Image from MERA PAKISTAN NEWS: *ایران: مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا*  13 جون 2025  اسرائیل ک...
👍 1

Comments