
MERA PAKISTAN NEWS
June 13, 2025 at 11:38 AM
*بھارتی طیارہ حادثے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی*
13 جون 2025
گزشتہ روز بھارت کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 241 افراد ہلاک جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی عمارت سے جا ٹکرایا تھا جس کے سبب 5 طلبہ بھی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب ماہرینِ حوا بازی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ طیارے کے پروں میں بظاہر خرابی تھی، طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی جہاز احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 30 سیکنڈ بعد گر گیا تھا، طیارہ دوپہر ایک بجکر 38 منٹ پر لندن کے لیے روانہ ہوا تھا کہ 1 منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈی کی کال دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 625 فٹ کی بلندی پرایئر ٹریفک کنٹرول سے جہاز کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔
ایئر انڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری شامل تھا۔ مسافروں میں سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی بھی شامل ہیں۔
