
MERA PAKISTAN NEWS
June 13, 2025 at 12:00 PM
*حکومت بلوچستان کا پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ*
پیپلز ٹرین سریاب اور کچلاک کے درمیان چلے گی، فیصلہ
پاکستان ریلویز کے پانچ پرانے اسٹیشن اپ گریڈ، دو نئے اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے، فیصلہ
پاکستان ریلویز کا ٹریک اپ گریڈ کر کے ٹرین کی رفتار بڑھائی جائے گی، فیصلہ
پاکستان ریلویز اور محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان منصوبے کو قابلِ عمل بنانے کے لیے اقدامات کریں گے، فیصلہ
پیپلز ٹرین سروس سے کوئٹہ اور گرد و نواح کے عوام کو آرام دہ و معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
یہ منصوبہ عوامی سہولت، سستی ٹرانسپورٹ اور جدید سفری نظام کے خواب کی تعبیر ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ کے شہریوں کو روزانہ کی آمد و رفت میں آسانی اور وقت کی بچت حاصل ہوگی، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
ریلوے اسٹیشنز کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے شہریوں کے لیے محفوظ اور باوقار ماحول یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
حکومت بلوچستان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں عوام دوست اور دیرپا منصوبے لارہی ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
پیپلز ٹرین سروس ترقی کی جانب پہلا قدم ہے، جلد مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی