🌹اصلاحی باتیں بیان نظمیں ⬅️ اردو نعت بیان اسلامک سٹیٹس Islamic Post, Videos, Status, Follow
🌹اصلاحی باتیں بیان نظمیں ⬅️ اردو نعت بیان اسلامک سٹیٹس Islamic Post, Videos, Status, Follow
June 6, 2025 at 09:36 AM
🌹 *یوم عرفہ :افضل ترین دن*🌹 ❣ *آج رحمتِ خداوندی جوش میں ہے* ❣ *آج شیطان کی ذلت قابلِ دید ہے* ❣ *آج رحمتِ خداوندی عام ہے* ❣ *آج اپنی کوتاہیوں پر اظہار ندامت کریں* ❣ *آج کے قیمتی ترین وقت کو ضائع ہونے سے بچائیں* نہایت توجہ کے ساتھ دعاء واستغفار، اور رجوع الی اللہ میں مشغول رہیں، کھانے پینے، تفریح، مٹر گشتی اور گپ شپ سے اور بلا ضرورت لیٹنے بیٹھنے سے پرہیز کریں، یہ موقع زندگی میں باربار نہیں آیا کرتا ۔ آج داتاؤں کے داتا کا دربار کھلا ہوا ہے، اور ارحم الراحمین کی رحمت جوش مار رہی ہے، بس لینے کی اور دامن پھیلانے کی ضرورت ہے، آج کے دن جو جتنی عاجزی کا اظہار کرے گا اور جس قدر رقت اور تضرع کے ساتھ بارگاہِ حق میں فریاد کرے گا، وہ اسی قدر زیادہ نوازا جائے گا۔ اے رب کریم! میں نے کتنی لغزشیں کیں اور اپنی لغزشوں کے دوران تجھے بالکل یاد نہ کیا، اور اے میرے مالک تو پھر بھی مجھے غائبانہ میں یاد کرتا رہا۔ اور میں نے نادانی میں کتنی ہی مرتبہ گناہ کرکے اپنی رسوائی کا سامنا کیا، مگر تو برابر اپنی صفت حلم سے میرے ساتھ مہربانی اور پردہ پوشی کا معاملہ فرماتا رہا۔ اب میں مارے افسوس کے آنکھوں سے آنسو ضرور بہاؤں گا، اور میں بے قرار غمزدہ کی طرح بلک بلک کر روؤں گا۔ 📚(البحر العمیق)📚 *اے اللہ میں آپ ہی کی طرف متوجہ ہوں اور آپ ہی کی ذات پر مجھے بھروسہ ہے، اور آپ ہی کی رضا مجھے مطلوب ہے، اے اللہ میری مغفرت فرمائیے، اور میری طرف توجہ فرمائیے، اور آپ میری درخواست پوری فرمائیے، اور میں جہاں بھی رہوں میرے لئے خیر مقدر فرمائیے، اللہ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں، اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں، اور (اللہ ہی سب سے بڑا ہے)*
❤️ 🤲 17

Comments