
🌹اصلاحی باتیں بیان نظمیں🌹 Whatsapp Status Naat Nazam ,Islamic Stories اردو نعت بیان اسلامک سٹیٹس
June 6, 2025 at 10:58 AM
*🌺مبارک دن جمعہ اور عرفہ یعنی نو ذوالحجہ🌺*
جمعہ کی فضیلت تو ویسے بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پھر نو ذوالحجہ کا مبارک ترین دن اگر جمعہ میں آجائے تو اس دن کی فضیلت کے کیا ہی کہنے۔۔ایسا دن سالہا سال میں کبھی ہی میسر آتا ہے۔ حدیث میں ہے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حج کے دس دنوں میں سے ہر دن کو ہزار دنوں کے برابرجبکہ عرفہ کے دن کو دس ہزار دنوں کے برابر سمجھا جاتا تھا۔(شعب الایمان للبیہقی) لہذا اس دن کو غنیمت جانتے ہوئے جتنی زیادہ عبادت ہوسکے ضرور کیجیے۔ تمام نمازوں کے ساتھ ساتھ تکبیر تشریق, سورۃ الکہف، سورۃ الدخان،سورہ یٰس,صلاتہ التسبیح, استغفار ,درودپاک اور دعاؤں کا کثرت سے اہتمام کیجیے۔
*🌺نویں ذوالحجہ کو کثرت سے پڑھنے کی دعا🌺*
حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ عرفہ (نویں ذوالحجہ) کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کثرت سے پڑھا کرتے تھے ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔۔(شعب الایمان للبیہقی)
*اور سلف صالحین اپنی دعائیں یوم عرفہ(9 ذوالحجہ) کے لیے سنبھال کر رکھتے تھے اور کہا کرتے تھے کوئی ایسی دعا نہیں جو ہم نے اس دن مانگی ہو اور قبول نہ ہوئی ہو اس لئے پوری امت کیلئے خوب دعائیں کریں۔ اور مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔*
اللہ پاک اس مبارک دن کی برکت سے ہم سے اپنی رضا والے کام کروائیں اور دنیا و آخرت کی خیر بھلائیاں اور خوشیاں عطا فرمائیں آمین
❤️
👍
🤲
5