
🌹اصلاحی باتیں بیان نظمیں🌹 Whatsapp Status Naat Nazam ,Islamic Stories اردو نعت بیان اسلامک سٹیٹس
June 8, 2025 at 06:22 AM
*حج کا چوتھا اور پانچواں دن*
*11 اور 12 ذولحج*
1️⃣ دونو دن ظہر سے مغرب کے درمیان تینوں شیطانوں کو سات سات کنکریاں مارنی ہیں
2️⃣ اگر دس ذولحج کا کوئی مناسک حج ادا نہیں ہوا تو وہ بھی ان دو دنوں میں جلدی سے جلدی لازمی ادا کرنا ھے
*گیارہ اور بارہ ذو الحجہ کو تین جمرات کی رمی کرنا واجب ہے۔*
🌹 11 اور 12 ذولحجہ کی رمی (کنکریاں مارنے) کا *مسنون وقت زوالِ آفتاب سے شروع ہو کر غروبِ آفتاب* تک ہے۔
اور لیکن مغرب کے بعد سے اگلے دن صبح فجر تک بھی رمی کرنا جائز ہے
🌹 13 ذوالحجہ کی رمی جمار کرنا سنت ھے واجب نہیں ھے۔ لیکن اگر کوئی 12 ذولحجہ کو مغرب سے پہلے منی سے نکل نہیں گیا تو اس پہ 13ذولحجہ کی رمی جمار واجب ہو جائے گا۔
* *رمی جمار کا طریقہ کار*
رمی شروع کرنے سے پہلے تلبیہ پکارنا بند کر دیں ۔
🌸 سب سے پہلے *جمرہ اُولیٰ* پر سات کنکریں ماریں۔۔
اور ہر کنکری پر بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَر پڑھیے۔
رمی کے بعد ذرا بائیں جانب کو ہٹ کر قبلہ رُخ کھڑے ہو کر دُعا کریں۔ توبہ و استغفار اور تسبیح و ذِکر کے ساتھ دعا مانگیں اور اگر رش زیادہ ہو تو آگے بڑھ جائیں۔اور چلتے چلتے دعا مانگ لیں ۔
🌸 اور اس کے بعد *جمرہ وُسطٰی* پر آئیں اور اسی طرح سات کنکریاں اس کو ماریں جس طرح ‘‘جمرہ اُولیٰ’’ پر ماری ہیں اور ذرا بائیں جانب کو ہٹ کر قبلہ رُخ ہو کر دُعا مانگیں اور اتنی دیر ہی ٹھہریں جتنی دیر *جمرہ اُولیٰ* پر ٹھہرے تھے۔ اور دعا مانگیں ۔
🌸 اس کے بعد *جمرہ عقبہ* پر آئیں ۔ اسی طرح سات کنکریاں اس کو بھی ماریں جس طرح پہلے ماری تھیں۔ مگر اس جمرہ پر ٹھہرنے یا دُعا مانگنے کی کوئی سند نہیں ملتی۔ اس کے بعد سیدھے اگے کو چلے جائیں کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے ایسا ہی کیا تھا۔

❤️
♥
👍
😮
14