
🌹اصلاحی باتیں بیان نظمیں ⬅️ اردو نعت بیان اسلامک سٹیٹس Islamic Post, Videos, Status, Follow
June 13, 2025 at 01:08 PM
*سلسلہ نصیحت و اصلاح*
مرتب:-✍️
*مفتی محمد حسن*
----------------------------------------
*موسمیات سے متعلق چند مسنون ﺩﻋﺎئیں*۔
🌻 شدید گرمی اور سردی کے وقت کی دعا.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جس دن گرمی ہو، اس دن یہ دعا پڑھیں
*لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، مَا أَشَدَّ حَرَّ هَذَا الْيَوْمِ، اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنْ حَرِّ جَهَنَّمَ*۔
اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، آج کتنی گرمی ہے، اے اللہ تو مجھے جہنم کے گرمی سے بچا۔
تو اللہ ﷻ جہنم سے فرماتا ہے
میرے بندوں(بندیوں) میں سے ایک بندے(یا بندی) نے تری آگ سے میری پناہ طلب کی ہے۔ (اے جہنم) تو گواہ رہ کہ میں نے اسے جہنم سے بچا لیا ہے۔
🌻 اور اگر سخت سردی والے دن کوئی شخص یہ دعا پڑھتا ہے
*لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، مَا أَشَدَّ بَرْدَ هَذَا الْيَوْمِ، اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنْ زَمْهَرِيرِ جَهَنَّمَ*
اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، آج کتنی سخت سردی ہے، اے اللہ میں تجھ سے جہنم کی سردی سے پناہ چاہتا ہوں۔
تو اللہ ﷻ جہنم سے فرماتا ہے میرے بندوں(بندیوں) میں سے ایک بندے(بندی) نے تیری سردی کی شدت سے میری پناہ طلب کی ہے میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اسے پناہ دے دی ہے۔
(صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) نے عرض کیا: یہ زمہریر جہنم کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: وہ جہنم میں ایک گھر ہے جہاں کافر کو ڈالا جائے گا تو سردی کی شدت سے اس کے جسم کے حصے (ٹکڑے ٹکڑے ہو کر) الگ ہو جائیں گے۔
(📚عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی،الاسماء والصفات للبیہقی)
🌻 بارش طلب کرتے وقت کی مسنون دعا.
*اللَّهُمَّ اسقِنَا غَيثاً مُغيثاً مَريئاَ مَريعاً نافِعاً غير ضارٍّ، عاجِلاً غيرَ آجِلٍ*۔
اے اللہ! ہمیں ایسی بارش سے سیراب کر جو مددگار، خوشگوار، سرسبز و شاداب نفع بخش، نقصان نہ دینے والی، جلد برسنے والی ، دیر سے برسنے والی نہ ہو
(📚صحیح بخاری)
*اللَّهُمَّ أغِثْنَا، اللَّهُمَّ أغِثْنَا، اللَّهُمَّ أغِثْنا*
اے اللہ!ہم پربارش برسا، اے اللہ!ہم پربارش برسا، اے اللہ!ہم پربارش برسا
(📚 سنن ابی داود)
🌻 بارش گرتے وقت کی دعا.
*اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا*
اے اللہ! (اس) بارش کو فائدہ مند بنا
(📚صحیح بخاری)
🌻بارش اترنے کے بعد ذکر.
*مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللهِ وَرَحْمَتِهِ*
ہم اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے ساتھ بارش سے نوازے گئے
(📚صحیح بخاری)
🌻 ضرورت سے زائد بارش ہونے پر یہ دعا پڑھا کریں.
*اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا اللَّهُمَّ عَلَى الْآكَامِ وَالظِّرَابِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ*
اے اللہ! ہمارے اردگرد بارش برسا اور (اب) ہم پر نہ(برسا)، اے اللہ! ٹیلوں، پہاڑیوں، وادیوں کے درمیان اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر (بارش برسا)
(📚صحیح بخاری)
🌻 تیز ہوا چلتے وقت کی دعائیں.
*اللَّهُمَّ إِني أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا ، وَخَيْرِ مَا فِيهَا ، وخَيْر ما أُرسِلَتْ بِهِ ، وَأَعُوذُ بك مِنْ شَرِّهِا ، وَشَرِّ ما فِيها ، وَشَرِّ ما أُرسِلَتْ بِهِ*
اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی، جو اس میں ہے اس کی بھلائی اور جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور میں تجھ سے اس کے شر، جو اس میں ہے اس کے شر اور جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کے شر سےتیری پناہ میں آتا ہوں
(📚صحیح مسلم)
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَها، وأعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا*
اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور اس کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں
(📚سنن ابی داود)
🌻 بادل گرجتے وقت کی دعا.
حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ جب بادل گرج سنتے تو تمام باتیں چھوڑ کر یہ کلمات کہتے:
*سُبْحَانَ الَّذِي يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ*
پاک ہے وہ ذات جس کی تعریف کے ساتھ یہ گرج تسبیح کرتی ہے اور فرشتے اس کے خوف سے تسبیح کرتے ہیں
(📚موطا امام مالک)
*🌷مفتی محمد حسن🌷*
❤️
2