
Information Public 1️⃣
May 23, 2025 at 09:41 AM
ڈاکٹر ســنــوار شہید
شہید قائد یَـ۔ـحییٰ سـ۔ـنوار کے بھائی ڈاکٹر زکریا ســنـوار 18 مئی کو اپنے تینوں بیٹوں کے ساتھ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پہلے ان کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انہیں مردہ قرار دیا تھا۔ جب "میت" مردہ خانے میں منتقل کی جانے لگی تو اس وقت پتہ چلا کہ ابھی سانس باقی ہے اگرچہ حالت تشویش ناک تھی اور آج شام وہ دوران علاج شہید ہوگئے۔ النصیرات کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ڈاکٹر صاحب کو نشانہ بنایا گیا۔ شہید ڈاکٹر زکریا سـنـوار کا شمار علمی و فکری حلقوں میں معزز شخصیات میں ہوتا تھا اور وہ غزہ میں جدید تاریخ کے ایک معروف استاد اور پروفیسر تھے۔ یہ واقعہ نہ صرف سـ۔ـنوار خاندان بلکہ فلسطینی علمی و مزاحمتی حلقوں کے لیے بھی گہرے صدمے کا باعث ہے۔ اسرائیلی بمباری میں شہری، علمی شخصیات اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا جانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر زکریا غـ۔ـزہ کی یونیورسٹی آف دمیاط میں جدید و معاصر تاریخ کے استاد تھے۔

😢
6