Quran Urdu (Audio)
Quran Urdu (Audio)
May 19, 2025 at 11:01 PM
▪انبیاءؑ کی غیرمعمولی قوتیں ▪یعقوبؑ کے گھر والے ▪یعقوبؑ کی بینائی واپس آنا ▪بنی اسرائیل کی تعداد میں اضافہ ▪بنی اسرائیل اور غیر اسرائیلی مسلمانوں کا قانون ▪یوسفؑ کے والدین کا استقبال ▪یوسفؑ کا خواب پورا ہونا ▪لفظ سجدہ کے اصل معنی ▪سجدہ تعظیمی ▪بادشاہوں اور پیروں کو سجدہ ▪غیر اللہ کو سجدے سے انکار کی عقلی وجہ ▪عروج میں اللہ سے دعا ▪حاسد بھائیوں کے ساتھ سلوک ▪موجودہ بائیبل اور تلمود میں کمی ▪حضورﷺ کی سچائی کا ثبوت ▪یہودیوں کے سوالات کا مقصد ▪اپنی ہی بھلائی کے ساتھ کیسی ضد تفسیر رکوع 11 سورۃ یوسف Tafseer Rukoo 11 Surah Yousuf اس رکوع کی تفسیر میں ان سوالات کے جواب ملیں گے 🔹انبیاءؑ کو کیسی غیر معمولی قوتیں دی جاتی تھیں؟ کیا یہ قوتیں ان کی اپنی ذاتی تھیں؟ یا خدا وقت کی ضرورت کے مطابق جس قدر چاہے طاقت عطا کرتا تھا؟ 🔸یعقوبؑ کو یوسفؑ کی خوشبو دور سے محسوس ہونے پر گھر والوں نے کیا کہا؟ اپنے ہی گھر والے کیسے جاہل رہ گۓ؟ 🔹یعقوبؑ کی بینائی یکایک کیسے معجزاتی طور پر واپس آ گئی؟ پھر انہوں نے گھر والوں سے کیا کہا؟ 🔸یوسفؑ کے خاندان کے کتنے لوگ مصر آۓ؟ موسیٰؑ کے وقت صرف 500 سال میں ان کی تعداد 20 لاکھ کیسے ہو گئی؟ 🔹بنی اسرائیل صرف ایک ہی خاندان تھا یا مصر کے دوسرے مسلمان بھی اس میں شامل تھے؟ انہیں کس کس نام سے بلایا جاتا تھا؟ 🔸خدا نے خاندانی بنی اسرائیل اور ان میں شامل دوسرے مسلمانوں کے لیے ایک ہی قانون دیا یا الگ الگ؟ 🔹جو شخص بے باک ہو کر گناہ کرے اس کے لیے کیا سزا سنائی گئی؟ 🔸یوسفؑ نے اپنے والدین کا استقبال کیسے کیا؟ 🔹یوسفؑ کے خواب کی تعبیر کب اور کیسے پوری ہوئی؟ کیسے سب بے اختیار سجدے میں جھک گۓ؟ 🔸خدا کیسے غیر محسوس انداز میں اپنی مشیت پوری کر کے چھوڑتا ہے؟ 🔹لفظ سجدہ کا اصل کیا معنی ہے؟ یوسفؑ کے سامنے لوگوں کا سجدہ میں جھکنے سے کیا مراد ہے؟ 🔸سجدہ تعظیمی کہاں سے آیا؟ کیا بادشاہوں اور پیروں کے آگے سجدہ کرنا جائز ہے؟ 🔹ایک مومن کو جب غیر اللہ کو سجدہ کرنے کا کہا جاۓ تو اسے کیا جواب دینا چاہیے؟ 🔸دنیاوی عروج کے انتہائی مقام پر پہنچنے کے بعد یوسفؑ نے اللہ سے کیا دعا مانگی؟ 🔹خاندان والوں اور حاسد بھائیوں کے ساتھ پھر کیا سلوک کیا؟ 🔸آجکل موجودہ بائیبل اور تلمود میں کیسی باتوں کو چھپا دیا گیا ہے؟ 🔹اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ حضورﷺ نے یہ قصہ خود کہیں سے سن کر نہیں سنایا بلکہ اللہ نے وحی کے زریعہ بتایا؟ 🔸آخر میں کیسے یہودیوں کا پول کھول دیا گیا کہ انہوں نے یوسفؑ کے متعلق سوال کس مقصد سے کیا تھا؟ اور بروقت جواب مل جانے پر بھی ایمان کیوں نہیں لاۓ؟ 🔹ایک شخص اگر ہماری اور دنیا بھر کی بھلائی کے لیے نصیحت کرتا ہے، جس میں اس کا اپنا کوئی لالچ نہیں، تو اس سے کیسی ضد؟ رکوع ویڈیو https://www.facebook.com/share/v/1DzphuRMXo/ رکوع آڈیو https://audiomack.com/quranurduaudio/song/rukoo11yousuf جوائن کیجیے https://chat.whatsapp.com/CCZy4PSeLEDHb27yb1AGk3 مکمل سورۃ تفسیر ویڈیو : https://www.facebook.com/share/v/1EjRdiEFke/ ترجمہ مکمل سورۃ ویڈیو : https://www.facebook.com/share/v/1GZmJYg623/ مکمل سورۃ تفسیر آڈیو : https://audiomack.com/quranurduaudio/song/yousuf ترجمہ مکمل سورۃ آڈیو : https://audiomack.com/quranurduaudio/song/tarjumayousuf

Comments