
Educational and Jobs Hub
June 13, 2025 at 02:33 PM
#غیر_منصفانہ_پروموشن_سسٹم
Rana Sikandar Hayat
(سائنس ٹیچرز بہن بھائیوں سے پیشگی معذرت)
تحریر: انتظار مہدی
اپیل بنام:
محترمہ چیف منسٹر صاحبہ
محترم منسٹر آف ایجوکیشن
نہایت ہی ادب سے گزارش ہے کہ عرصہ دراز سے پنجاب میں اساتذہ کی محکمانہ پروموشن کا جو سسٹم چلا آ رہا ہے یہ انصاف کے تقاضوں کے بر عکس ہے۔ یہ کہاں کا اصول ہے کیسا انصاف ہے کہ سائنس ٹیچرز کی پروموشن 2015 میں پہنچ گئی اور آرٹس ٹیچرز ابھی 1995 پر رکے ہیں۔ کیا وہ انسان نہیں۔ کیا ان کے جذبات نہیں کیا انہوں نے اچھے مستقبل کے خواب نہیں دیکھے یا ان کے لیے اچھا سوچنا جرم ہے۔ کیا انہوں نے ڈگریاں حاصل نہیں کی تھیں۔ کیا ان کی ڈگریاں محض کاغذ کے ٹکڑے اور سائنس والوں کی اسناد سونے کے اوراق۔ کیا سائنس والے پڑھاتے ہیں اور آرٹس والے کام چور ہیں۔ آخر جرم کیا ہے کونسی خطا ہے جس کی سزا مل رہی ہے؟؟؟
خدارا یہ ظلم بند کیا جائے جب بھرتی میرٹ پر ہوئی۔ سب نے ٹیسٹ دیا۔ سب کا ایک ایک نمبر کاؤنٹ ہوا اعشاریوں میں میرٹ بنا۔ سب ایک جیسے پروسیس سے گزرے۔ ایک جیسے سسٹم سے بھرتی ہوئے۔ تو پھر پروموشن سسٹم میں پروسیس الگ الگ کیوں؟ پروموشن سسٹم میں نا انصافی کیوں؟ ایک آرٹس ٹیچر بھی پڑھا کر اتنا ہی تھک جاتا ہے جتنا کہ ایک سائنس ٹیچر، ایک سائنس ٹیچر روزانہ چھے پیریڈ پڑھاتا ہے تو آرٹس والا بھی آٹھ اور خاص طور پر انگریزی جو کہ آرٹس تصور کی جاتی ہے سب سے مشکل اور زیادہ وقت لینے والا سبجیکٹ ہے وہ بھی آرٹس ٹیچر کے کھاتے میں۔ جب سب کچھ برابر تو پھر پروموشن صرف سائنس والوں کی کیوں؟
پروموشن میں 20 سال کا گیپ آچکا ہے
کیا آرٹس سبجیکٹس، سبجیکٹس نہیں ہیں، کیا ان کی تعلیم سکولوں میں نہیں دی جاتی، کیا ان کا امتحان نہیں ہوتا، کون سی بڑی سے بڑی پوسٹ ہے جس پر آرٹس کا بندہ بطور آفیسر کام نہ کر رہا ہو اگر آرٹس والے سب اناڑی ہیں تو اے سی، ڈی سی، ججز، سی ای اوز، ڈی ای اوز، سوشل ویلفئیر آفیسر، ریڈر، لیکچرر، ایڈووکیٹ، غرض جو بھی بڑی بڑی پوسٹس دیکھ سب پر آپ کو آرٹس والے نظر آئیں گے اگر آرٹس والے اناڑی ہیں تو بڑے بڑے آفیسرز کیسے بن جاتے ہیں؟؟؟
دراصل آرٹس والے اناڑی نہیں بہت کار آمد ہیں۔ ہر شعبے میں کارآمد مگر افسوس کہ ہمارے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں نہ جانے کیوں عرصہ دراز سے آرٹس اساتذہ کے ساتھ نا انصافی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ جو بہت بڑا ظلم ہے۔ معزز اساتذہ کرام کے ساتھ مذاق اور ظلم ہے۔ ان کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے۔ انصاف کی دھچیاں بکھیری جا رہی ہیں۔
ہم چیف منسٹر صاحبہ اور منسٹر آف ایجوکیشن سے عاجزانہ، دردمندانہ اور پر زور اپیل کرتے ہیں خدارا آرٹس اساتذہ کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ سلوک کو ختم کر کے درج ذیل گذارشات پر غور کیا جائے۔ ہم آپ کے تہہ دل سے ممنون و مشکور ہوں گے۔
• تمام سائنس اور آرٹس اساتذہ کو ایک جیسا معیار ایک جیسا سکیل اور ایک جیسا سسٹم مہیا کیا جائے۔
• جب سائنس اور آرٹس اساتذہ کی بھرتی کے رولز ایک جیسے ہیں تو براہ مہربانی پروموشن رولز بھی ایک جیسے فراہم کیے جائیں۔
• جس طرح ہر سال سائنس ٹیچرز کی پروموشن ہوتی ہے اسی طرح ہر سال آرٹس اساتذہ کی پروموشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔
• سائنس ٹیچرز کی پروموشن سبجیکٹ کمبینیشن کے بیس پر ہوتی ہے جب کہ آرٹس اساتذہ کی پروموشن بھرتی کے سال سے ہو رہی یہی وجہ ہے کہ 20 سال کا پروموشن ڈیفرنس آچکا ہے خدارا یہ رولز ختم کیے جائیں۔
• سائنس اور آرٹس کی تفریق کو ختم کر کے بلا تفریق تمام اساتذہ کی ہر سال نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی پروموشن ہونی چاہیے۔
• پروموشن کے لیے سبجیکٹ کمبینیشن، سائنس گروپ، کمپیوٹر گروپ، آرٹس گروپ وغیرہ کی تفریق کو ختم کر کے سروس بیس پر پروموشن فراہم کی جائے تاکہ سب کے ساتھ مساوی سلوک ہو اور کسی کی حق تلفی نہ ہو۔
• پانچ/سات سال سروس مکمل ہونے پر ہر سائنس و آرٹس ٹیچر کو نیکسٹ سکیل اور نیکسٹ ونگ میں ترقی دی جائے مطلب ہر پانچ یا سات سال بعد پی ایس ٹیز کو بطور ای ایس ٹیز پروموٹ کیا جائے اسی طرح ای ایس ٹیز کو بطور ایس ایس ٹیز اور ایس ایس ٹیز کو بطور ہیڈ ماسٹر یا بطور سینئر ایس ایس ٹیز گریڈ 17 میں ترقی دی جائے۔
• پروموشن کا سروس بیسڈ فارمولا ایک احسن اور منصفانہ عمل ہے اس پروسیس سے کسی کی بھی حق تلفی نہیں ہوگی سب کے ساتھ یکساں سلوک ہو گا اور ساتھ ہی ایلمنٹری اور سیکنڈری لیول پر ہر سال تجربہ کار سٹاف بذریعہ پروموشن تعینات ہو گا جو کہ تعلیم اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے احسن قدم ہے۔
• نئی بھرتی میں پرائمری لیول پر چار کیٹیگریز میں ٹیچرز بھرتی کئے جائیں۔ 1-سائنس ٹیچر برائے سائنس میتھ
2-آرٹس/لینگویج ٹیچر برائے انگلش اردو
3-جنرل ٹیچر برائے جنرل نالج، سوشل سٹڈیز اور نرسری
4-قرآن ٹیچر برائے اسلامیات اور ناظرہ تدریس قرآن
ہر پانچ یا سات سال بعد تمام اساتذہ کو ایک ہی رول سے بطور ای ایس ٹیز پروموٹ کیا جائے اسی طرح نیکسٹ پانچ یا سات سال بعد بطور ایس ایس ٹیز اور آگے بھی یہی فارمولا جاری رکھا جائے۔
درج بالا چند گذارشات پر عمل درآمد سے آرٹس اساتذہ کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو ختم کیا جا سکتا ہے اور اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی، مایوسی اور احساس محرومی کو کم کیا جا سکتا ہے۔
ہم تمام اساتذہ حکومت وقت سے عاجزانہ اپیل کرتے ہیں کہ جو آرٹس ٹیچرز دس سال سے زیادہ سروس کر چکے ہیں خدارا ان کو بطور ای ایس ٹیز اور ایس ایس ٹیز پروموٹ کیا جائے جب سائنس ٹیچرز کی پروموشن 2015 تک پہنچ چکی ہے تو آرٹس ٹیچرز کا کیا قصور ہے۔ دس سال سروس والوں کی فوری طور پر پروموشن سے کافی حد تک آرٹس ٹیچرز کی حق تلفی کی تلافی ممکن ہے اور اس طرح آرٹس ٹیچر 2015 نہ سہی 2006 تک تو پروموٹ ہو جائیں گے اور جو بچ جائیں گے ان میں بھی امید کی کرن جاگے گی۔ ہم سب ٹیچرز آپ کے تہہ دل سے مشکور ہوں گے۔
اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
دعا گو: انتظار مہدی*
✅
1