
DC Lahore Official
May 24, 2025 at 11:19 AM
انسدادِ پولیو مہم – بچوں کا محفوظ مستقبل، ہم سب کی ذمہ داری!
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
پولیو مہم 26 مئی سے 2 جون تک جاری رہے گی،جس میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔افسران کی نگرانی میں پولیو ٹیمیں مائیکرو پلان کے مطابق فیلڈ میں متحرک ہوں گی،جعلی اندراج یا غفلت پر زیرو ٹالرنس – سخت قانونی کارروائی ہوگی۔مسڈ اور ریفیوذل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائیں۔
والدین سے پولیو ٹیموں کے بھرپور تعاون کی اپیل ہے۔
یاد رکھیں! صرف دو قطرے آپ کے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔
صحت مند بچہ، روشن مستقبل – یہی ہے خوشحال پاکستان
.
.
.
#endpolio #poliofreelahore #doboondzindagiki #dclahore #publichealthmission #future
❤️
1