DC Lahore Official
DC Lahore Official
May 27, 2025 at 12:17 PM
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 – ای ٹینڈرنگ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ٹاؤن ہال میں جاری واسا اسکیموں کی ای ٹینڈرنگ سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حافظ مدثر نواز، چیف آفیسر ایم سی ایل سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ٹھیکیداروں سے وقتاً فوقتاً سہولیات اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ای ٹینڈرنگ کا یہ عمل مکمل طور پر میرٹ پر مبنی ہے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 28 ارب روپے کے بجٹ سے 106 واسا اسکیمز کی ای ٹینڈرنگ کی گئی، جن میں واہگہ، عزیز بھٹی اور علامہ اقبال زون کی اسکیمیں شامل ہیں۔ دور دراز سے آئے ٹھیکیداروں نے کرپشن سے پاک نظام اور ای ٹینڈرنگ کے شاندار انتظامات پر حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ . . . #etendering #lahoredevelopment #transparency #wasaprojects #goodgovernance
👍 1

Comments