DC Lahore Official
DC Lahore Official
May 29, 2025 at 07:44 AM
انسدادِ پولیو مہم! ڈپٹی کمشنر لاہور، سید موسیٰ رضا نے سمن آباد اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا، پولیو مہم کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ پولیو ورکرز کی کارکردگی کو جانچا، فیلڈ میں موجود عملے کی حوصلہ افزائی کی، اور مہم کے اہداف کے مؤثر حصول پر زور دیا۔ شہر بھر میں مسڈ اور ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ریفیوزل کیسز میں والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط کوششیں جاری ہیں۔ ہر بچہ پولیو سے محفوظ — ہمارا قومی عزم پولیو کے دو قطرے — ہر بچہ ہر بار . . . #polioeradication #publichealth #endpolio #vaccinationdrive #healthforall #fieldmonitoring #lahoreadministration #dclahore
Image from DC Lahore Official: انسدادِ پولیو مہم!  ڈپٹی کمشنر لاہور، سید موسیٰ رضا نے سمن آباد اور مل...
❤️ 1

Comments