DC Lahore Official
DC Lahore Official
June 2, 2025 at 07:18 AM
فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عظمیٰ کاردار اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہم کی کامیابیوں اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا۔ افسران کی نگرانی میں پولیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائی۔ مہم کے دوران مسڈ، ریفیوزل، لاکڈ، اور زیرو ہاؤسز پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ پولیو ورکرز نے جانفشانی، لگن، اور ایمانداری سے اپنی خدمات انجام دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، لاری اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر ٹرانزٹ ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی گئی، جبکہ ائیرپورٹ پر بھی خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئیں تاکہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔ . . . #lahoredistrictadministration #poliofreepakistan #poliofreelahore
Image from DC Lahore Official: فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عظمیٰ کاردار اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موس...
😂 1

Comments