
DC Lahore Official
June 2, 2025 at 10:36 AM
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت اہم اجلاس!
ڈپٹی کمشنر آفس لاہور میں منعقدہ اجلاس میں امن و امان، عیدالاضحیٰ، محرم الحرام اور بی بی پاک دامن کے عرس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر محمد جعفر چوہدری اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
امن کمیٹی کے ارکان نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ شرکا نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ انتظامی امور میں بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کر لی گئی ہے، جبکہ بی بی پاک دامن کے عرس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ لاہور، پولیس – امن، ہم آہنگی اور عوامی فلاح کی ضامن
.
.
.
#lahoreadministration
#publicsafety #interfaithharmony
#securityplanning #eiduladha2025
#muharram2025 #peaceandsecurity
#communityengagement #lawandorder
#policeandadministration