
DC Lahore Official
June 7, 2025 at 01:15 PM
عید کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی فیلڈ میں بھرپور مصروفیت – انتظامی سرگرمیوں کا مکمل جائزہ!
عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے گوپال نگر، شادمان سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔
✅ جانوروں کی باقیات کی بروقت تلفی
✅ صفائی ستھرائی کے میکانزم کا جائزہ
✅ فیلڈ اسٹاف کی حاضری اور کارکردگی کی جانچ
عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم 24/7 فعال ہے۔ افسران کی نگرانی میں صفائی عملہ فیلڈ میں موجود ہے، اور شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
📞 شکایت درج کروانے کے لیے رابطہ کریں:
ڈپٹی کمشنر آفس کنٹرول روم
📱 0307-0002345
عوام سے گزارش ہے کہ صاف ستھری، محفوظ اور پُرامن عید کے لیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
.
.
.
#eidulazha2025 #cleanlahore #dc_lahore #lwmc #publicservice #musaraza #fieldvisit #cleaneid
❤️
1