
DC Lahore Official
June 11, 2025 at 06:36 AM
"کلین لاہور مشن" میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور فیلڈ میں متحرک!
علی الصبح تحصیل صدر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی، سیوریج ،تجاوزات اور دیگر انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔دورے کے دوران مہر ٹاؤن نالے اور اردگرد علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر سے جاری انتظامی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی لی گئی۔
متعلقہ محکموں کو ہدایات دی کہ گھر گھر کوڑا جمع کرنے کی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے، سیوریج مسائل فوری حل کیے جائیں، اور تجاوزات مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ویسٹ کی باقاعدہ ڈمپنگ یقینی بنائی جائے۔
ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح "کلین لاہور مشن" کی کامیابی ہے تاکہ شہریوں کو ایک صاف، محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔
.
.
.
#cleanlahore #dc_lahore #lwmc #antiencroachment #publicservice