
DC Lahore Official
June 11, 2025 at 08:25 AM
شہری تحفظ اور سفری سلامتی اولین ترجیح!
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ٹریول ایڈوائزری کا اہم اجلاس منعقد،اجلاس میں شہری تحفظ، بس ٹرمینلز کی سیکیورٹی، اور ٹرانسپورٹ قوانین پر مؤثر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
🔹 تمام مسافر گاڑیوں کی اسکریننگ اور روٹ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے
🔹 بس اسٹینڈز پر فیلڈ افسران کی موجودگی روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے
🔹 سیکریٹری RTA اور متعلقہ ادارے دورانِ سفر مسافروں کی حفاظت کو ترجیح بنائیں
🔹 قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے
پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہیں — یہ ذمہ داری نہ صرف اداروں بلکہ ہر شہری کی بھی ہے
شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی دورانِ سفر مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
