DC Lahore Official
DC Lahore Official
June 11, 2025 at 01:41 PM
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس طلب! عاشورہ کے جلوسوں و مجالس کی تیاریوں، صفائی، پیچ ورک، سیکیورٹی، روشنی اور دیگر سہولیات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر محمد جعفر چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز، چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیہ اور لائسنس ہولڈر منتظمین نے اجلاس میں شرکت کی۔ منتظمین نے درپیش مسائل اور بنیادی سہولیات بارے آگاہ کیا، جن کے حل کے لیے قبل از وقت اقدامات کی یقین دہانی کروائی گئی۔منتظمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔منتظمین سے گزارش کی گئی کہ وہ اپنی ضروریات کی فہرستیں فوری طور پر جمع کروائیں تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے محرم الحرام کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے بھرپور طریقے سے پرعزم ہیں۔

Comments