AKHREWS Official
AKHREWS Official
May 31, 2025 at 10:15 AM
*پریس ریلیز برائے اشاعت 1 جون 2025* *علامہ KHR ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سروسز* *31 مئی 2025* *قرآن و سنت سے متصادم قانون کسی صورت قابلِ قبول نہیں علامہ KHR ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سروسز کا 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح پر پابندی کے بل کی منظوری پر شدید ردِ عمل* 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح پر پابندی کا بل کسی صورت قبول نہیں، *AKHREWS* صدر پاکستان کی جانب سے بل پر دستخط کیے جانے پر شدید تشویش اور افسوس ہے، *AKHREWS* یہ قانون قرآن و سنت، اور اُمت کے متفق علیہ اصولوں کے خلاف کھلی بغاوت ہے، *AKHREWS* ہم کسی صورت اس غیر شرعی اور مغربی ایجنڈے پر مبنی قانون کو تسلیم نہیں کرتے، *AKHREWS* اسلام میں نکاح کی بنیاد بلوغت پر رکھی گئی ہے، نہ کہ کسی مقررہ عمر پر، *AKHREWS* اسلام میں نکاح کے لیئے عمر کی کوئی حد شریعت میں مقرر نہیں کی گئی، *AKHREWS* اسلامی نظریاتی کونسل ریاستی سطح پر آئینی و شرعی معاملات کی نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے، *AKHREWS* اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اس بل کو غیر شرعی قرار دیا ہے، *AKHREWS* یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ قانون پاکستان کے اسلامی تشخص کے خلاف ہے، *AKHREWS* مغرب کی غلامی مسلط کرنے کے لیے آئے روز شریعت سے متصادم قوانین لائے جا رہے ہیں، *AKHREWS* یہ بل مغربی این جی اوز، لبرل عناصر، اور سیکولر لابی کا ایجنڈا ہے، *AKHREWS* اس بل کا مقصد خاندانی نظام کو تباہ کرنا، نکاح جیسے پاکیزہ رشتے کو مشکل بنانا ہے، *AKHREWS* اس بل کا مقصد بے حیائی و فحاشی کو فروغ دینا ہے، *AKHREWS* ہم حکومتِ وقت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس غیر شرعی قانون کو واپس لے، *AKHREWS* یہ ریاست مدینہ اور اسلام کے دعویداروں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، *AKHREWS* وہ کس منہ سے اسلام کی بات کرتے ہیں، *AKHREWS* جبکہ کھلم کھلا اسلامی تعلیمات سے انحراف کررہے ہیں؟، *AKHREWS* 18 سال سے کم عمر کے نکاح پر پابندی کے بل کو فی الفور واپس لیا جائے، *AKHREWS* اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو پارلیمنٹ میں بنیادی رہنما اصول قرار دیا جائے، *AKHREWS* ملک میں قانون سازی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے، نہ کہ مغربی اداروں کے دباؤ میں، *AKHREWS* دینِ مصطفیٰ ﷺ کے تحفظ، ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ ، اسلامی احکام کے نفاذ پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، *AKHREWS* ہم اسلام سے متصادم ہر امور کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے، *AKHREWS* یہ قانون کسی صورت نافذ العمل نہیں ہونے دیا جائے گا، *AKHREWS* لاہور: ( ) علامہ KHR ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سروسز نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح پر پابندی کے بل کی منظوری اور صدر پاکستان کی جانب سے اس پر دستخط کیے جانے پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر جاری کردہ ایک تفصیلی پریس ریلیز میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ قانون قرآن و سنت، شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اور اُمت کے متفق علیہ اصولوں کے خلاف کھلی بغاوت ہے۔ ہم کسی صورت اس غیر شرعی اور مغربی ایجنڈے پر مبنی قانون کو تسلیم نہیں کرتے۔ اسلام میں نکاح کی بنیاد بلوغت پر رکھی گئی ہے، نہ کہ کسی مقررہ عمر پر۔ اسی طرح رسولِ اکرم ﷺ نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح فرما کر اُمت کو عملی طور پر یہ تعلیم دی کہ نکاح کا دار و مدار بلوغت پر ہے، عمر کی کوئی حد شریعت میں مقرر نہیں کی گئی۔ اسلامی نظریاتی کونسل جو ریاستی سطح پر آئینی و شرعی معاملات کی نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے، اس نے بھی اس بل کو غیر شرعی قرار دیا ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ قانون پاکستان کے اسلامی تشخص کے خلاف ہے۔ ہماری قوم پر مغرب کی غلامی مسلط کرنے کے لیے آئے روز شریعت سے متصادم قوانین لائے جا رہے ہیں۔ یہ بل مغربی این جی اوز، لبرل عناصر، اور سیکولر لابی کا ایجنڈا ہے جس کا مقصد خاندانی نظام کو تباہ کرنا، نکاح جیسے پاکیزہ رشتے کو مشکل بنانا، اور بے حیائی و فحاشی کو فروغ دینا ہے۔ علامہ KHR ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سروسز حکومتِ وقت کو خبردار کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اس غیر شرعی قانون کو واپس لے۔ یہ ریاست مدینہ اور اسلام کے دعویداروں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے کہ وہ کس منہ سے اسلام کی بات کرتے ہیں جبکہ کھلم کھلا اسلامی تعلیمات سے انحراف کرتے ہیں؟، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 18 سال سے کم عمر کے نکاح پر پابندی کا بل فی الفور واپس لیا جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو پارلیمنٹ میں بنیادی رہنما اصول قرار دیا جائے۔ ملک میں قانون سازی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے، نہ کہ مغربی اداروں کے دباؤ میں۔ آخر میں علامہ KHR ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سروسز اعلان کرتی ہے کہ وہ دینِ مصطفیٰ ﷺ کے تحفظ، ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ ، اسلامی احکام کے نفاذ کے لئے اور اسلام سے متصادم امور کے خلاف بھرپور جدوجہد کرے گی۔ یہ قانون کسی صورت نافذ العمل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ *جاری کردہ* *علامہ KHR ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سروسز*
❤️ 👍 17

Comments