
AKHREWS Official
June 5, 2025 at 02:35 PM
یومِ عرفہ، ایامِ حج کا سب سے مبارک دن ہے، جسے رسولِ اکرم خاتم النبیین ﷺ نے حج کا دن قرار دیا۔ اس دن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی رحمت نازل فرماتا ہے، گناہوں کو معاف کرتا ہے، اور جہنم سے نجات عطا فرماتا ہے۔ پوری امتِ مسلمہ کو اس بابرکت دن کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یومِ عرفہ، قربانی، توبہ، اور اخلاص کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے، یہاں تک کہ جان اور اولاد بھی۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ امتِ مسلمہ کے گناہوں، بے عملی اور ظلم پر خاموشی کے سبب عذاب کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ آج کے دن ہمیں اللہ تعالی سے سچی توبہ کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اس کے دین کے مطابق ڈھالنے کا عہد کرنا چاہیے۔ یہ دن ہمیں جھنجھوڑتا ہے کہ ہم اللہ کے قہر سے بچنے کے لیے سچی توبہ کریں اور ظالموں کا ساتھ دینے یا ان پر خاموشی اختیار کرنے سے باز آئیں۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے ڈریں، اُس دن سے ڈریں جس دن کوئی جان کسی دوسری جان کے کام نہ آے گی۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی صہیونیوں کے مظالم، پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی ضمیر خاموش ہے۔ ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ اسرائیل ایک ظالم و غاصب ریاست ہے، اور اس کی حمایت یا اس سے دوستی اختیار کرنا اللہ ﷻ اور اس کے رسول ﷺ کے دشمنوں کے ساتھ صف بندی کے مترادف ہے۔ ہماری ریاستِ پاکستان، جو کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کی گئی، اس پر لازم ہے کہ وہ فلسطینیوں کی عملی مدد کرے، عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرے، اور عالمِ اسلام کی قیادت کا کردار ادا کرے۔
جاری کردہ:
علامہ KHR ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سروسز
❤️
👍
16