꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂
June 13, 2025 at 04:32 AM
ملفوظ: اہلِ علم کو امراء کے پاس جانے کے ضمن میں کن امور کو مدِنظر رکھنا چاہیے *ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *اہلِ علم کو امراء کے پاس جانے کے ضمن میں کن امور کو مدِنظر رکھنا چاہیے* ارشاد فرمایا کہ بعض وقت امراء اہلِ علم کو اس طرح بلاتے ہیں کہ علماء کو تابع بنانا نہیں چاہتے بلکہ متبوع بنا کر بلاتے ہیں مثلاً وعظ کہنے کے لیے بلاتے ہیں یا دعوت کرتے ہیں اور ادب اور اکرام کے ساتھ بلاتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس میں آدمی تابع نہیں بنتا اور ظاہراً کچھ حرج نہیں معلوم ہوتا لیکن میں اہلِ علم کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس معیار کو پیشِ نظر رکھیں اور خوب غور سے کام لیں کہ وہاں جا کر ہم کو کسی بات میں دبنا تو نہ پڑے گا اور کسی بات میں ہاں میں ہاں تو نہ ملانا پڑے گی اور کسی بات میں مداہنت اور سکوت عن الحق تو کرنا نہ پڑے گا۔ اگر ذرا بھی اس بات کا اندیشہ ہو، خواہ اس امیر کے جبروت (قدرت سخت گیری) اور سطوت (رعب و دبدبہ) کی وجہ سے یا اپنے ضعفِ قلب کی وجہ سے تو ہرگز نہ جائیں اور اگر بالکل اطمینان ہو کہ ان میں سے کوئی بات پیش نہ آئے گی تو مضائقہ نہیں۔ (السوق لاہل الشوق، مواعظِ اشرفیہ، جلد ۳، صفحہ ۹۵) 📚 *🕌﴿☆٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد☆﴾🕌*
Image from ꧁✰٘عُلَمـٰـاءٕهِــنْـد✰꧂: ملفوظ: اہلِ علم کو امراء کے پاس جانے کے ضمن میں کن امور کو مدِنظر رکھن...
❤️ 1

Comments