
Faisal Shabbir
June 10, 2025 at 11:28 AM
میری اس پوسٹ کا مقصد ریاکاری یا دکھاوا ہرگز نہیں ہے، بلکہ آپ سب کو موٹیویٹ کرنا ہے تاکہ جب بھی اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے گھر کی حاضری کا موقع عطا فرمائے تو آپ اُس مقام کی عظمت کو پہچان سکیں، اور وہاں کی عبادات کو پورے خلوص اور توجہ کے ساتھ ادا کریں۔”
الحمدللہ ثم الحمدللہ!
اللہ رب العزت کا بے حد کرم ہے کہ اُس نے مجھے فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت نصیب فرمائی۔
یہ وہ سفر ہے جس کی تمنا ہر مؤمن کے دل میں ہوتی ہے، اور جسے اللہ چاہے، اپنے در پہ بلا لیتا ہے۔
دوستو! الحمدللہ
شاید میں ان چند لوگوں میں شامل ہوں، یا شاید وہ واحد شخص ہوں، جس نے پورے ایامِ حج (منٰی، عرفہ، مدذلفلہ، جمرات، طواف، صفا و مروہ ) بغیر کسی ویڈیو، بغیر کسی تصویر، بغیر کسی سنگل سیلفی کے مکمل کیے۔
نہ موبائل نہ کیمرہ آن کیا، نہ کوئی لمحہ کیمرے میں قید کیا۔
کیوں؟ کیونکہ میں چاہتا تھا کہ جب میں اللہ کے گھر میں موجود ہوں، تو میرا دل، دماغ، نگاہیں اور روح صرف اللہ کی بندگی میں مشغول ہوں، نہ کہ کیمرے، سوشل میڈیا یا دنیا کی طرف
آپ خود سوچیے۔۔۔
کیا یہ مناسب ہے کہ خانہ کعبہ کا غلاف پکڑ کر آپ سیلفی بنا رہے ہوں؟
کیا یہ درست ہے کہ آپ طواف کر رہے ہوں، اور ساتھ ویڈیو بھی بنا رہے ہوں؟
کیا صفا و مروہ کی سعی کرتے ہوئے، نوافل پڑھتے ہوئے، دعاؤں میں مشغول ہوتے ہوئے، منٰی، میدان عرفات جیسی مقدس سرزمین پر ہمارا دل دماغ اور دھیان موبائل کی اسکرین پر ہو
تو کیا واقعی آپ کا دل اللہ کی طرف ہے؟
کیا واقعی یہ عبادت ہے یا صرف ایک ظاہری عمل؟
اللہ کے گھر میں، اُس کے دربار میں، اُس کی عبادت میں مشغول ہو کر بھی اگر ہمارا دھیان دنیا کی طرف ہے، تو پھر ہم نے حقیقتاً اُس عبادت کی روح کو پایا ہی نہیں۔
یاد رکھیے!
یہ عبادات اس پوری دنیا میں اور کہیں نہیں ملتیں۔
یہ موقع زندگی میں شاید صرف ایک بار ملتا ہے۔
اس موقع پر اگر بھیڑ میں، عبادت کے وقت بھی ہم کیمرہ تھامے نظر آئیں، تو کیا یہ لمحہ اللہ سے جڑنے والا ہو سکتا ہے؟
میرا یہ پیغام ان تمام بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہے جنہیں اللہ آئندہ حج و عمرہ کی سعادت نصیب کرے گا۔
خدارا، جب اللہ کے در پر حاضری ہو، تو دنیا بھول جایئے۔
تصویریں، ویڈیوز، سوشل میڈیا پوسٹس… سب بعد میں۔
لیکن جب عبادت ہو رہی ہو، جب دل رب سے ہمکلام ہو، تو صرف
اُسی کا دھیان ہو۔
البتہ، عبادات سے پہلے یا بعد میں، عمرے کے بعد، ایامِ حج، طواف، سعی سے پہلے یا بعد، آپ جیسے چاہیں جتنی چاہیں ویڈیوز سیلفی یا تصاویر بنائیں اس مین کوئی حج نہیں
الحمدللہ مین نے اپنا حج مکمل کر لیا ہے، تو اب ان شاء اللہ میں زیارات کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔
اور ان زیارات کی ویڈیوز بھی بناؤں گا، تصاویر بھی لوں گا، اور آپ سب کے ساتھ وہ خوبصورت لمحات اور دین کی ہسٹری سے جُڑی قیمتی معلومات شیئر بھی کروں گا۔
کیونکہ عبادات سے پہلے یا بعد میں دنیاوی چیزوں میں مشغول ہونا منع نہیں، لیکن عبادت کے وقت مکمل یکسوئی لازم ہے۔
یاد رکھیے!
آپ جو ویڈیوز، تصاویر، سوشل میڈیا کی پوسٹس بنانا چاہتے ہیں وہ ضرور بنائیں، لیکن عبادات کے دوران نہیں۔
میری نیت صرف ایک ہے:
آپ کو یہ احساس دلانا کہ عبادات کا وقت صرف اور صرف اللہ کے لیے ہونا چاہیے۔
اور یہی مقصد ہے اس پوسٹ کا۔
نہ شہرت، نہ تعریف، صرف دعوتِ فکر
اللہ تعالیٰ ہمیں عبادات کی حقیقت کو سمجھنے، اُنہیں اخلاص سے ادا کرنے اور دنیا سے دھیان ہٹا کر صرف اُسی کی طرف متوجہ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
آخر میں بس ایک گزارش: میرے لیے دعا کیجیے گا کہ اللہ تعالیٰ میرے حج کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین

❤️
👍
❤
🤲
🥰
💚
💯
🌹
💐
💖
201