
"Message Of Islam'' ,Quran or Hadees,
May 29, 2025 at 03:09 AM
*ولیالٍ عشر*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ذی الحجہ کے شروع کے دس دنوں کے مقابلے میں دوسرے کوئی ایام (دن) ایسے نہیں ہیں جن میں نیک عمل اللّٰہ کو ان دس دنوں سے زیادہ محبوب ہو، صحابہ اکرام (رضوان اللّٰہ اجمعین) نے عرض کیا: اے اللّٰہ کے رسول ﷺ اللّٰہ کے راستے میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اللّٰہ کے راستے میں جہاد کرنا بھی نہیں، سوائے اس مجاہد کے جو اپنی جان اور مال لے کر (جہاد کے لئے) نکلا اور پھر کسی چیز کے ساتھ واپس نہیں آیا (یعنی شہید ہوگیا یہ دوسری سے افضل ہے)۔
*صحیح البخاری*
*حدیث نمبر: 696*
ان بابرکت دس دنوں میں نیکیوں کی خوب کوشش کیجیے، عبادات میں دل لگائیے، تلاوت، ذکر و اذکار اور صدقہ و خیرات کا اہتمام کیجیے۔
لوگوں کے ساتھ نرمی، محبت اور حسنِ سلوک سے پیش آئیے، دلوں کو جوڑیے، نفرتوں کو مٹائیے۔
اپنے خالق و مالک سے دل کی گہرائیوں سے مانگیے، کہ یہ دن مانگنے کے دن ہیں، قبولیت کے لمحات ہیں۔
اور جب اپنے ہاتھ دعا کے لیے اٹھائیں، تو اس ناچیز کو بھی اپنی نیک دعاؤں میں ضرور شامل رکھیے گا۔
*Haji Munawwar Ansari*
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
Follow the "Message Of Islam''हदीस और कुरान"Islamic Light"Quran Aur Hadees"रहमत का पैगाम" channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaHIk5W47Xe2TrHa820Z
