Sindh Police

Sindh Police

454.2K subscribers

Verified Channel
Sindh Police
Sindh Police
May 29, 2025 at 03:47 PM
*29/05/2025* *گھوٹکی پولیس* *پریس ریلیز* *گھوٹکی پولیس کی بھترین اور کامیاب کاروائی،چار دن پہلے کھمبڑا کے رہائشی ایک مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔* *ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو* کی ہدایات پر کھمبڑا کے ایک رہائشی *نادر علی ولد بخشن کھمبڑا سکنہ کھمبڑا شہر* کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ *ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالقادر سومرو اور ایس ایچ او تھانہ کھمبڑا ظھیر حسین بھٹو* کو اپنے خفیہ ذرائع کے ذریعے پتہ چلا کہ اغواء کار ایک مغوی کو دوسری جگہہ منتقل کرنے والے ہیں۔ *پولیس پارٹی* فوراً نشاندھی والی جگہ پہنچی تو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہؤا، ڈاکوؤں/اغواء کاروں نے اپنا گھیراؤ تنگ ہوتا ہؤا دیکھ کر اور گرفتاری کے خوف سے مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس مغوی کو بحفاظت اپنے ساتھ لے آئی اور قانونی کاروائی کے بعد اسکو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔ مغوی نے بازیابی کے بعد *ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو* اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ کامیاب کاروائی کرنے اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرانے پر *ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو* کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباشی کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان ۔ *ترجمان : گھوٹکی پولیس*
❤️ 👍 🙏 😂 😮 24

Comments