
Sindh Police
May 30, 2025 at 05:05 PM
قمبرشہدادکوٹ سے تعلق رکھنے والی اسکول ٹیچر صدف حاصلو قتل کیس کا معاملہ۔۔۔
قتل کیس میں نامزد اور مفرور پولیس اہلکارگرفتار۔
گرفتار ملزم سے تفتیش کے مندرجہ ذیل حقائق۔
گرفتار پولیس اہلکارفرید اپنی منگیتر صدف حاصلو کا قتل کرنیکے بعد میہڑ کے گاؤں سندھی بٹڑا میں روپوش رہا۔۔ پولیس
مفرور ملزم وکیل عبدالقادر کھوسو کے گھر میں روپوش تھا۔
7 اپریل کو قتل کی واردات کے بعد ملزم ذریعہ موٹر سائیکل گاوں سندھی بٹڑا پہنچا۔ پولیس
وکیل عبدالقادر کھوسو ملزم پولیس اہلکار فرید کا دوست ہے۔
وکیل عبدالقادر کھوسو سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ میں صدف حاصلو قتل کیس میں عدم گرفتار قاتل کے کیس کی سماعت کے دوران موجود رہتا تھا۔ پولیس
وکیل عبدالقادر کھوسو پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کردہ تفتیش کی پیش رفت رپورٹ سے ملزم کو فائدہ پہنچاتا تھا۔پولیس
ملزم عبدالقادر گذشتہ روز آئی جی سندھ کی صدف حاصلو کیس میں حاضری کے دوران سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ میں بھی موجود تھا پولیس
وکیل عبدالقادر کھوسو نے مفرور ملزم کو اپنے گھر پر پناہ دینے کے ساتھ ساتھ ملزم کی سہولت کاری بھی کررہا تھا۔پولیس
ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی سربراہی میں صدف حاصلو قتل کیس پر تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے خفیہ اطلاع پر وکیل عبدالقادر کھوسو کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس
پولیس نے کاروائی کے دوران مفرور اہلکار فرید حاصلو کی گرفتاری کے وقت وکیل عبدالقادر کھوسو کے گھر سے قتل کیس میں استعمال موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لی گئی۔پولیس ذرائع
پولیس چاپے کے دوران وکیل عبدالقادر کھوسو کار سرکار میں مداخلت کا بھی مرتکب ہوا۔ پولیس
قمبر پولیس نے گرفتار وکیل عبدالقادرکھوسو کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور مفرور ملزم کی سہولت کاری کا بھی کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس
👍
❤️
😂
🙏
😢
104