
Sindh Police
June 5, 2025 at 01:39 PM
*از دفتر: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی*
پریس ریلیز
مورخہ: 4 جون 2025
*ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مربوط کریک ڈاؤن جاری*
کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے خستہ حال، غیر رجسٹرڈ، اور غیر قانونی طور پر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں شہر بھر میں بڑے پیمانے پر چیکنگ پوائنٹس قائم کر کے ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز، موٹر سائیکل سواروں، اور غیر قانونی تبدیلیوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کی کارروائی کے دوران ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی غیر قانونی انکروچمنٹ، فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے، غیر معیاری یا تبدیل شدہ سلنڈرز، اضافی نشستوں والے رکشوں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، انٹر سٹی بسوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر ایکشن لیا جا رہا ہے۔
موٹر سائیکلیں صرف اُن شہریوں کے حوالے کی جائیں گی جو درست ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ مہیا کریں گے۔ اسی طرح، وہ ہیوی اور لائٹ گاڑیاں جنہیں روڈ سیفٹی کے اصولوں کے مطابق خطرناک یا غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے، انہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے موٹر وہیکل ایگزامنر کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی واپس کیا جائے گا۔
*کریک ڈاؤن کی مجموعی تفصیلات*
تحویل میں لی گئی موٹر سائیکلیں: *60,391*
فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے، وغیرہ کے خلاف کارروائیاں: *5,574*
جن ہیوی/لائٹ گاڑیوں کی فٹنس معطل کیے گیے تھے محمکہ ٹرانسپورٹ سندھ کے MVIs صاحبان نےمشروط طور پر چھوڑا : *680*
مزید ٹریفک پولیس کے، ڈی۔ایس۔پی۔ صاحبان نے *342* خستہ حال بوسیدہ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ھوۓ ان کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے اور انکے مالکان کو طلب کر کے گاڑیوں کو بسلسلہ مرمت انکے مالکان کے حوالے مشروط طور پر کیے کے تمام خرابیاں درست کرس کر محکمہ ٹرانسپورٹ کے آیم وی آئی صاحبان کو پیش کرینگے آگر فٹنس سرٹیفیکیٹ بحال کیا گیا تو روڈ پر لائینگے بصورت دیگر گاڑیاں روڈ پر نہ چلائیں۔
کمشنر کراچی کی جانب شہر کی مرکزی شاہراؤں پر غیر قانونی اضافی سیٹوں والے رکشوں کی آمدورفت پر سے 15 اپریل سے 14 جون 2025 تک پابندی نافذ کی گئی ہے
اس ضمن میں کراچی ٹریفک پولیس نے اضافی سیٹوں والے رکشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے *20729* چالان کیے اور *166* ایف آئی آر بھی درج کروائی ہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے اس طرح کے تمام تر اقدامات کا مقصد حادثات سے قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔
*ترجمان: کراچی ٹریفک پولیس*
👍
❤️
😂
😢
😮
64