Sindh Police

Sindh Police

454.2K subscribers

Verified Channel
Sindh Police
Sindh Police
June 13, 2025 at 03:15 PM
از دفتر سندھ پولیس تعلقات عامہ۔۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ۔۔ درخواست برائے ٹکرز آئی جی سندھ/اغواء برائے تاوان/ہائی وے ڈکیتی/مفرور ملزمان/گرفتاری/جائزہ/اجلاس کراچی،13 جون 2025:- آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدرت صوبے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے پولیس کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس۔ اجلاس میں جرائم بالخصوص اغواء برائے تاوان کے کیسز میں متعلقہ پولیس کی کارکردگی، ہائی وے ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام ،مفرور اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب،ڈی آئی جیز ایڈمن کراچی،ٹی اینڈ ٹی،کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز،اسٹبلشمنٹ، فائنانس،زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز سمیت شعبہ تفتیش کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو تمام زونل و ڈوزیژنل ڈی آئی جیز نے متعلقہ اضلاع میں اغؤاء برائے تاوان کے کیسز کی موجودہ صورتحال،ہائی وے ڈکیتیوں کی روک تھام،مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ آئی جی سندھ کی جانب سے اغواء برائے تاوان کے کیسز میں تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی آئی جیز،ویسٹ،سکھر اور لاڑکانہ کو شاباش دی گئی۔ میری خواہش اور عزم ہے کہ صوبہ سے اغواء برائے تاوان کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوجائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن جب بھی اس جرم کا جڑ سے خاتمہ کرنے تک رسائی حاصل کرتے ہیں یہ دوبارہ جنم لے لیتا ہے۔ آئی جی سندھ آپ لوگوں نے بڑی محنت سے اغواء برائے تاوان اور ہنی ٹریپ سے سینکڑوں شہریوں کو تحفظ دیا ہے۔ آئی جی سندھ ہنی ٹریپ صنعت کی صورت اختیار کرگئی تھی،آپ لوگوں نے بڑی محنت سے اس پر کنٹرول کیا ہے۔ آئی جی سندھ عادی،مفرور اور مطلوب ملزمان موقع ملتے ہی قتل جیسے سنگین جرم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ آئی جی سندھ شاہراہوں پر محفوظ سفر اور گزرگاہوں کے لئے سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول قائم کی گئی ہے۔ آئی جی سندھ احتجاج،دھرنوں اور ٹریفک جام میں ڈکیتی کی شکایات نوٹس میں آئی ہیں۔ آئی جی سندھ ملزمان کا ڈیٹا اور کسیز کی دستاویزات پی ایس آرایم ایس میں لازمی درج کروائیں۔آئی جی سندھ گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ اور عدالتوں سے انکے شناختی کارڈ بند کروائیں۔ آئی جی سندھ پولیس اسٹیشنز میں کیمرےتنصیب اور خوش اخلاق عملہ تعینات کریں۔ آئی جی سندھ ڈی آئی جیز تھانہ کے عملے کی غیر ضروری تقرری وتعیناتی کی نگرانی کریں۔ آئی جی سندھ سید سعد علی ترجمان انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ
👍 ❤️ 7

Comments