وتعاونوا علي البر والتقوى
وتعاونوا علي البر والتقوى
June 4, 2025 at 01:33 AM
خوشا وہ دن حرم پاک کی فضاؤں میں تھا زباں خموش تھی دل محو التجاؤں میں تھا در کرم پہ صدا دے رہا تھا اشکوں سے جو ملتزم پہ کھڑے تھے ، میں ان گدائوں میں تھا غلاف خانہ کعبہ تھا میرے ہاتھوں میں خدا سے عرض و گزارش کی انتہاؤں میں تھا حطیم میں مرے سجدوں کی کیفیت تھی عجب جبیں زمین پہ تھی ذہن کہکشاؤں میں تھا طواف کرتا تھا پروانہ وار کعبے کا جہان ارض و سما جیسے میرے پاؤں میں تھا مجھے یقین ہے میں پھر بلایا جاؤں گا کہ یہ سوال بھی شامل مری دعاؤں میں تھا ان شاءالله😭🤲🌹
❤️ 😢 👍 😭 🤲 🥹 🙏 🤍 28

Comments