Shifa News - Digital Health Platform
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                June 2, 2025 at 10:53 AM
                               
                            
                        
                            6️⃣
پاکستان کے معروف ہسپتال شفا انٹرنیشنل نے پاکستان آرمی اور آزاد کشمیر محکمہ صحت کے تعاون سے ہٹیاں بالا میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس میں 1800 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ کیمپ میں امراضِ قلب، امراض سینہ، امراض نسواں اور امراض بچگان کے علاوہ سرجری، دانتوں، اور ایمرجنسی کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی تھا۔
For more content visit our website: www.shifanews.com