EDUCATION JUNCTION
EDUCATION JUNCTION
June 11, 2025 at 07:30 AM
خیبر پختونخوا میں پہلا کیس، والد نے اپنے جواں سال بیٹے کی موت کے بعد اس کی آنکھیں ، جگر اور گردے پانچ مریضوں کو عطیہ کردی ۔ مردان سے تعلق رکھنے والا میٹرک طالب علم 14 سالہ جاوید خان کو ایک ٹریفک حادثے کے بعد گزشتہ ہفتے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے دماغی موت قرار دیا۔ جاوید خان کی فوتگی کے بعد اس کے والد نور داد خان نے اپنے بیٹے کے مختلف اعضاء آنکھیں ، جگر اور گردے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ دوسرے لوگوں کو نئی زندگی مل سکے۔ ان کے اس بہادرانہ فیصلے کے بعد پاکستان کے مختلف معروف اداروں سے ماہر میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئیں: پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI)، لاہور سے جگر نکالنے کی ٹیم، انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز (IKD)، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC) پشاور، اور سی ایم ایچ/بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی سے گردے نکالنے کی ٹیم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کمیونٹی آپتھلمولوجی (PICO)، HMC پشاور سے آنکھوں (قرنیہ) نکالنے کی ٹیم تمام اعضاء کامیابی کے ساتھ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نکالے گئے اور انہیں IKD، PICO اور PKLI میں موجود مستحق مریضوں میں منتقل کیا گیا — اور یوں انہیں نئی زندگی کا تحفہ ملا۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaTzZwP5fM5aN7l2Ge1X
❤️ 🤲 👍 🥹 😢 😭 😮 🫡 114

Comments