EDUCATION JUNCTION
EDUCATION JUNCTION
June 11, 2025 at 10:26 AM
🎓 *انٹرمیڈیٹ مکمل کر لیا؟ اب یہ باتیں دل پر لکھ لو، ورنہ آگے صرف پچھتاوے رہیں گے:* 1. *اب آپ کی ذمہ داری صرف آپ کی ہے:* اب کوئی آپ کا ہاتھ نہیں پکڑے گا۔ نہ والدین، نہ گورنمنٹ، نہ وہ کزن جو یونیورسٹی یا جاب کا لارا لگا رہا ہے۔ آپ کو اپنی منزل خود بنانی ہے۔ 2. *صرف ڈگری کافی نہیں:* آج کے دور میں انٹر، بی اے یا بی ایس کسی گارنٹی کا نام نہیں۔ اب وقت ہے کہ کسی High-Income Skill پر کام شروع کریں: فری لانسنگ کوڈنگ گرافکس یوٹیوب/ویڈیو ایڈیٹنگ ڈیجیٹل مارکیٹنگ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی ہونا ضروری ہے۔ 3. *سوشل میڈیا کو سنجیدگی سے استعمال کرو:* صرف ریلز دیکھنے اور memes شیئر کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ایسے لوگوں سے جڑو جو آپ کی فیلڈ میں ہیں، یا جن سے آپ سیکھ سکتے ہو۔ 4. *فری کام کرنے سے مت گھبراؤ:* اگر جاب نہیں مل رہی تو کچھ وقت کسی کے ساتھ مفت کام کرو۔ سیکھو، تجربہ لو، پھر آپ کی ویلیو خود بڑھے گی۔ Experience is currency۔ 5. *کمیونیکیشن سیکھو:* زیادہ تر اسٹوڈنٹس خود کو properly introduce بھی نہیں کر پاتے۔ بولنا، سمجھانا، سننا — یہ اسکلز آج کی دنیا میں سونا ہیں۔ 6. *تعلقات صرف فالو یا لائک سے نہیں بنتے:* لوگوں سے جڑنے کا ہنر سیکھو۔ نیٹ ورکنگ سے کیریئر بنتے ہیں۔ کمنٹس، ملاقات، سوال، مشورہ — سب اہم ہیں۔ 7. *اپنی فنانس کو کنٹرول کرو:* کتنا کما رہے ہو، کہاں خرچ ہو رہا ہے؟ نوٹ کرو۔ اگر انکم نہیں تو جنریٹ کرنے کے چھوٹے طریقے ڈھونڈو، جیسے آن لائن کام یا پارٹ ٹائم سیلز۔ 8. *چھوٹے آغاز سے مت شرماؤ:* اگر آپ جوتے، پرفیوم، کتابیں یا کچھ اور بیچ سکتے ہو — تو بیچو! آغاز چھوٹا ہو تو کیا، حوصلہ بڑا ہونا چاہیے۔ 9. *سیکھنا کبھی بند مت کرو:* کالج ختم ہوا تو کیا؟ یوٹیوب، گوگل، کورسز، ورکشاپس — جہاں علم ملے، لے لو۔ سیکھنے والے کبھی ہارتے نہیں۔ 10. *اسپیڈ نہیں، ڈائریکشن اہم ہے:* کامیابی کی دوڑ مت لگاؤ۔ ہر کسی کا وقت الگ ہوتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ درست سمت میں مسلسل آگے بڑھ رہے ہو یا نہیں۔ *تحریر علی زین* *03226566404* *Follow Our official Whatsap channel for further updates* https://whatsapp.com/channel/0029VaTzZwP5fM5aN7l2Ge1X
❤️ 👍 💯 😂 ☺️ 🌼 255

Comments