EDUCATION JUNCTION
EDUCATION JUNCTION
June 13, 2025 at 05:39 PM
*میڈیکل یا انجینئرنگ؟ کون سی فیلڈ بہتر ہے؟* میٹرک یا ایف ایس سی کے بعد طلبہ کے سامنے سب سے بڑا سوال یہ ہوتا ہے کہ کون سی فیلڈ کا انتخاب کیا جائے؟ میڈیکل یا انجینئرنگ؟ دونوں فیلڈز کا اپنا ایک مقام ہے، اور ان میں کامیابی کا انحصار طلبہ کی دلچسپی، صلاحیت اور محنت پر ہوتا ہے۔ *میڈیکل فیلڈ:* میڈیکل پاکستان میں ہمیشہ سے ایک معزز اور قابلِ قدر شعبہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کو انسانی جسم، بیماریوں اور علاج میں دلچسپی ہے تو میڈیکل آپ کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ میڈیکل کے بڑے شعبے درج ذیل ہیں: - *MBBS (Doctor of Medicine)* - *BDS (Dentistry)* - *Pharm-D (Doctor of Pharmacy)* - *DPT (Doctor of Physical Therapy)* - *Nursing* - *Medical Lab Technology* - *Radiology, Nutrition, Bio-Technology* وغیرہ یہ تمام فیلڈز صحت کے شعبے سے جڑی ہوئی ہیں اور ان کی مانگ ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ *انجینئرنگ فیلڈ:* انجینئرنگ ایک تخلیقی اور تکنیکی فیلڈ ہے، جس میں طلبہ مختلف سسٹمز، مشینز، سافٹ ویئرز اور انفرااسٹرکچر کو ڈیزائن اور ڈیولپ کرتے ہیں۔ انجینئرنگ کے چند اہم شعبے درج ذیل ہیں: - *Electrical Engineering* - *Mechanical Engineering* - *Civil Engineering* - *Computer Engineering* - *Software Engineering* - *Mechatronics Engineering* - *Chemical Engineering* - *Telecom Engineering* - *Aerospace Engineering* - *Environmental Engineering* *Follow our official Whatsap channel for further updates* https://whatsapp.com/channel/0029VaTzZwP5fM5aN7l2Ge1X
👍 ❤️ 🖥 19

Comments