خانقاہ حفیظیہ مکیہ کراچی
خانقاہ حفیظیہ مکیہ کراچی
June 13, 2025 at 03:12 PM
*نیک لوگوں کو دیکھنے جانا ...* جعفر بن سلیمان (١٧٨ھ) کہتے ہیں : ”میں جب اپنے دل میں سختی محسوس کرتا تھا تو محمد بن واسع رحمہ اللہ کے پاس جا کر اُنہیں دیکھا کرتا تھا۔“ (المجالسة وجواهر العلم للدينوري : ١٧٨) امام مالک رحمہ اللہ (١٧٩ھ) فرماتے ہیں : ”جب کبھی میں اپنے دل کو سخت پاتا تو محمد بن منکدر رحمہ اللہ کے پاس چلا جاتا۔ انہیں ایک دفعہ دیکھ لینا کئی دن تک خود احتسابی کیلیے کافی ہوتا تھا۔“ (مسند الموطأ للجوهري : ١٣٣) امام ابن القيم رحمہ اللہ (٧٥١ھ) اپنے استاد شیخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ (٧٢٨ھ) کے بارے میں کہتے ہیں : ”جب کبھی خوف کے سائے گہرے ہوتے، بُرے خیالات راہ بناتے، زمین تنگ پڑنے لگتی؛ ہم ان کے روبرو تشریف لے جاتے، انہیں دیکھنے اور سننے کی دیر ہوتی کہ سب کچھ چَھٹ جاتا، انشراحِ صدر، قوت، یقین اور گُونا گوں اطمینان نصیب ہو جاتا۔“ (الوابل الصيب : ١١٠) حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ (٥٩٧ھ) فرماتے ہیں : ”سلف صالحین میں سے کئی لوگ کسی نیک شخص کے ہاں اس سے علم لینے کی بجائے صرف اس کے حال حلیے اور طور اطوار دیکھنے جایا کرتے تھے۔ کیونکہ علم وہی ہوتا ہے جو انسان کے احوال میں نظر آ جائے۔“ (صيد الخاطر : ٢٢٩) *خانقاہ حفیظیہ مکیہ واٹس ایپ چینل لنک* https://whatsapp.com/channel/0029VaDHIxX23n3lFNJlxA00 *خانقاہ حفیظیہ مکیہ فیس بک پیج لنک* https://www.facebook.com/share/1EDRS8E6sX/ 🌹     ✍🏻ㅤ   📩      📤 ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ   ˢᵃᵛᵉ     ˢʰᵃʳᵉ

Comments