
علم القرءان والحدیث
June 9, 2025 at 05:11 AM
قرآنِ کریم میں چھ ایسی حالتیں ہیں جن کے ساتھ "شقاوت" یعنی بدبختی جمع نہیں ہو سکتی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ان سب پر عمل کی توفیق عطا فرمائے
قرآن کی روشنی میں چھ چیزیں جن کے ساتھ بدبختی جمع نہیں ہوتی
1️⃣ ماں اور باپ کا ادب و خدمت
"وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا"
(سورۃ مریم، آیت 32)
اور اپنی ماں کا فرماں بردار بنایا اور مجھے سرکش و بدبخت نہ بنایا
ماں کی خدمت اور نرمی ایسی نعمت ہے جس کے ساتھ شقاوت نہیں آ سکتی
2️⃣ اللہ سے دعا کرنا
"وَلَمْ أَكُنْ بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا"
(سورۃ مریم، آیت 4)
ترجمہ
اور اے میرے رب! میں تیری دعا مانگ کر کبھی بدبخت نہیں رہا
دعا دل کو زندہ رکھتی ہے اور بدبختی سے بچاتی ہے
3️⃣ قرآن سے وابستگی
"مَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَى"
(سورۃ طٰه، آیت 2)
ترجمہ
ہم نے یہ قرآن آپ پر اس لیے نازل نہیں کیا کہ آپ بدبخت ہو جائیں
قرآن ہدایت ہے نور ہے اور سراپا رحمت ہے
4️⃣ اللہ کے ہدایت کی پیروی
"فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى"
(سورۃ طٰه، آیت 123)
ترجمہ
پس جو میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ گمراہ ہوگا نہ بدبخت ہوگا
ہدایت کے پیچھے چلنے والا نہ گمراہ ہوتا ہے نہ شقی
5️⃣ اللہ سے ڈرنا (خشیت)
"سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَىٰ"
(سورۃ الأعلى، آیت 10-11)
ترجمہ
جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ نصیحت حاصل کرے گا اور اس سے دور وہی بدبخت ہوگا
خشیتِ الٰہی دل کو نرم رکھتی ہے اور شقاوت کو دور کرتی ہے
6️⃣ تقویٰ اختیار کرنا
"فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى"
(سورۃ اللیل، آیت 14-17)
ترجمہ
تو میں نے تمہیں ایک بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا، اس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا جو جھٹلائے گا اور منہ موڑے گا، اور اس سے بچا لیا جائے گا وہ جو تقویٰ اختیار کرے گا
تقویٰ جہنم سے بچاتا ہے، اور بدبختی سے بھی
🌸 دعا
اے اللہ! ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جو ماں اور باپ کے فرماں بردار ہوں تجھ سے دعا مانگتے رہیں، قرآن سے جڑے رہیں تیری ہدایت پر چلیں تجھ سے ڈرتے رہیں اور تقویٰ اختیار کریں اور ہمیں دنیا و آخرت کی بدبختی سے بچا لے آمین