
علم القرءان والحدیث
June 10, 2025 at 11:43 AM
علمی مسابقہ دینی علوم کے فروغ کا ایک بہترین موقع
ایک خوشخبری بہت ہی بڑی خوشخبری الحمدللہ رب العالمین دینی و علمی خدمات کے سلسلے میں تنظیم پیغامِ شریعت طلبۂ کشن گنج الجامعتہ الاشرفیہ مبارک پور کے زیر اہتمام ایک بابرکت قدم اُٹھایا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کے دلوں میں علم دین کی محبت پیدا کرنا اور ان کے علمی شوق کو فروغ دینا ہے ۔ اس مقصد کے تحت ہم طلبا ایک عظیم الشان تعلیمی انعامی مقابلہ منعقد کرنے جا رہے ہیں جو درج ذیل چار اہم عنوانات پر مشتمل ہوگا
(1) نحو (2) صرف (3) حفظِ قرآن کریم (4) اسلامی کوئز
اس مسابقہ میں محض کشن گنج اور اتر دیناج پور کے مدارس ، اسکولز اور کالجز کے طلبہ شرکت کریں گے۔
اس علمی مسابقے کی اہمیت پر جتنی گفتگو کی جائے کم ہے مختصر یوں بیان کیا جاتا ہے کہ یہ دور جس تیزی سے مادی ترقی کی طرف گامزن ہے اسی رفتار سے دینی علوم سے دوری بھی بڑھتی جا رہی ہے ایسے میں دینی تعلیمات کو فروغ دینا اور اسلامی علوم کی طرف نوجوانوں کا رجحان بڑھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ ان شاءاللہ عزوجل یہ علمی مسابقہ ہمارے سیمانچل میں ایک صحت مند علمی ماحول فراہم کرے گا اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کا ذریعہ بھی بنے گا۔
مقابلہ کی تاریخ:- 15 ربیع الاول 1447ھ ( 8 ستمبر 2025ء)، بروز پیر
مقام:- پوٹھیا ( تھانے کے سامنے) ، ضلع کشن گنج ، بہار
انعامات کی تفصیل
🥇 پہلا انعام: ₹5,000+🏅🏆
🥈 دوسرا انعام: ₹3,000+🏅🏆
🥉 تیسرا انعام: ₹2,000+🏅🏆
اور ساتھ ہی ساتھ تمام شرکاء کے لیے ترغیبی انعامات
مالی معاونت کی ضرورت
ایک کامیاب اور مؤثر علمی پروگرام کے انعقاد کے لیے مناسب مالی وسائل ناگزیر ہیں۔ مسابقے کے انتظامات ، انعامات ، شرکاء کی سہولت اور تشہیر وغیرہ کے لیے ایک خطیر رقم درکار ہے۔ اس نیک مقصد میں مالی تعاون کرنے والے حضرات درحقیقت دین کی خدمت میں شریک ہوں گے اور ان شاء اللہ انہیں اس کا اجر عظیم دنیا و آخرت میں ضرور ملے گا۔
ہم تمام مخیر حضرات ، دینی غیرت رکھنے والے افراد اور علم دوست طبقات سے پُر خلوص گزارش کرتے ہیں کہ آگے بڑھیں اور اس عظیم دینی مشن کا حصہ بنیں۔
یہ علمی مسابقہ ایک ایسا چراغ ہے جس کی روشنی سے کئی قلوب منور ہوں گے۔
آئیں ہم سب اس کارِ خیر میں ہاتھ بٹائیں تاکہ علم دین کا نور پھیلتا چلا جائے اور نسل نو کو قرآن و سنت کی بنیاد پر استوار کیا جا سکے۔
آپ کا ایک قدم دین کی خدمت ، اُمت کی اصلاح اور طلبہ کی علمی تربیت کی طرف ہو سکتا ہے
رابطہ
اسکینر پوسٹر میں ڈال دیا گیا ہے اور رابطے کے لیے نمبرات بھی موجود ہیں میرا بھی نمبر پوسٹر میں موجود ہے ( 9236345717) مزید معلومات کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
اللہ تعالیٰ ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے آمین
مجانب: تنظیم پیغام شریعت ، طلباء کشن گنج بہار ۔ متعلمین الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ (یوپی)
خامہ فرسا :- محمد صادق رضا قادری

❤️
1