
علم القرءان والحدیث
June 12, 2025 at 02:50 PM
صوفی باصفا ، واقف راہ ہدی ، سیدی معروف کرخی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
جو بندہ روزانہ تین بار کہتاہے:
اے اللہ ! امت محمد کی اصلاح فرما ۔
اے اللہ ! امت محمد پر رحم فرما ۔
اے اللہ ! امت محمد کوخوش حال کردے ۔
اُس کا نام گروہِ اَبدال میں لکھ دیا جاتاہے ۔
( کیمیائے سعادت فارسی ، رکن دوم معاملات ، در حقوق مسلمانان وخویشاوندان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔در حق ھژدھم ، ص 332 ، مطبوعہ تہران )
” ابدال “ اولیاءاللہ کی ایک قسم ہے ، جو مختلف انبیا علیھم السلام کے مشرب پر ہوتے ہیں ، اور مدد معنوی کا فریضہ انجام دیتے ہیں ۔
امت مصطفی کریم اس وقت جن مشکلات میں ہے وہ ذی شعور پر مخفی نہیں ، کاشکے! ہم قبل از وقت کچھ کرسکتے ۔
لیکن مایوس اب بھی نہیں ، دعا گو ہیں کہ:
سمیع و بصیر مالک ﷻ ہمیں ج ہاد کی توفیق عطا فرمائے !
خاک راہ حجاز
لقمان شاہد
10.4.25م