
Balochistan Tribune
June 9, 2025 at 06:29 PM
بلوچستان میں تعلیمی بحران: 69 فیصد بچے اسکولوں سے باہر، شرح خواندگی 42.01 فیصد
کوئٹہ(بلوچستان ٹریبیون)پاکستان اکنامک سروے 2024–25 اور پاکستان ایجوکیشن اسٹیٹسٹکس 2022–23 کی رپورٹ نے بلوچستان میں تعلیم کی ابتر صورتحال کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔ سروے کے مطابق بلوچستان میں 69 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح صوبے کی شرح خواندگی صرف 42.01 فیصد ہے، جو چاروں صوبوں میں سب سے کم ہےاکنامک سروے کے مطابق پاکستان کی مجموعی شرح خواندگی 60.65 فیصد ہے، جس میں مردوں کی شرح 68 فیصد، خواتین کی 52.8 فیصد اور خواجہ سراؤں کی 40.15 فیصد ہے۔ شہری علاقوں میں شرح خواندگی 74.09 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں صرف 51.56 فیصد ہےپاکستان ایجوکیشن اسٹیٹسٹکس 2022–23 کے مطابق، پورے ملک میں اسکول سے باہر بچوں کی شرح 38 فیصد ہے، جس میں مرد بچے 35 فیصد اور خواتین 42 فیصد شامل ہیں جبکہ بلوچستان میں یہ شرح 69 فیصد ہے، جو نہ صرف تشویشناک بلکہ تعلیمی ایمرجنسی کا تقاضا کرتی ہےبلوچستان میں تعلیمی بحران نہ صرف صوبے کی ترقی میں رکاوٹ ہے بلکہ قومی یکجہتی اور انسانی ترقی کے اہداف کے لیے بھی خطرہ ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فوری اور جامع پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ تعلیم کو ہر بچے کا حق اور حقیقت بنایا جا سکے۔
https://www.facebook.com/share/p/1CWmJhyE3b/
😢
👍
3