Balochistan Tribune
Balochistan Tribune
June 9, 2025 at 07:58 PM
بلوچستان حکومت کی ’بیرون ملک نوجوانوں کو ہنر روزگار اسکیم‘ فراڈ نکلی؟ سعودی عرب میں نوجوان بے یارو مددگار کوئٹہ(منور شاہوانی)بلوچستان حکومت کے محکمہ لیبر اور بی ٹیوٹا (BTVETA) کے تحت چلنے والی ’’بیرون ملک ہنر اور روزگار اسکیم‘‘ میں شامل نوجوان سعودی عرب میں گزشتہ 10 دنوں سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ متاثرہ نوجوانوں نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ بلوچستان سے فوری مدد کی اپیل کی ہے ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت بلوچستان سے تقریباً 30 ہزار نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے خواب دکھا کر سعودی عرب سمیت دیگر ممالک بھیجنا ہے جس کے تحت مرحلے میں نوجوانوں کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک بیجھا گیا تھا تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے سعودی عرب پہنچنے پر نہ تو ان کے لیے کوئی سہولیات موجود تھا اور نہ ہی رہائش یا خوراک کا کوئی انتظام نوجوان کئی دنوں سے کھلے آسمان تلے بھوکے پیاسے پڑے ہیں اور حکومتی ادارے مکمل طور پر خاموش ہیں متاثرہ ایک نوجوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں پہنچتے ہی رہائش کھانا وغیرہ ملے گی، مگر یہاں نہ کوئی استقبال کرنے والا ہے اور نہ ہی ہم سے کوئی رابطہ کر رہا ہے ہم یہاں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں بھوکے ہیں پیاسے محکمہ لیبر اور بی ٹیوٹا کا یہ منصوبہ صرف کاغذی کارروائی اور کمائی کا ذریعہ بن چکا ہے، جس میں نوجوانوں کی محنت اور خوابوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ زبردستی ہمیں کہا جارہا ہے ہمارے حق میں ویڈیو بناوں وزیر اعلی بلوچستان سخت نوٹس لیں https://www.facebook.com/share/v/19DX9bJLcu/
👍 2

Comments