
Balochistan Tribune
June 12, 2025 at 06:18 PM
*کوئٹہ میں بجلی کا بحران سنگین: کیسکو کی نااہلی نے عوام کا جینا محال کر دیا*
کوئٹہ(نمائندہ بلوچستان ٹریبیون)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی طویل اور اذیت ناک لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کیسکو کی ناقص کارکردگی اور مجرمانہ غفلت کے باعث شہری شدید گرمی میں شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں شہر کے بیشتر علاقوں میں روزانہ 16 سے 18 گھنٹے کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں اس سے بھی زیادہ وقت بجلی غائب رہتی ہے رات کے اوقات میں بھی بجلی کی عدم فراہمی نے نیند کو خواب بنا دیا ہےگرمی کی شدت میں اضافہ اور بجلی کی مسلسل بندش سے شہری شدید پریشان ہیں شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ کیسکو حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ کئی علاقوں میں ٹرانسفارمرز ہفتوں خراب پڑے رہتے ہیں، جنہیں ٹھیک کرنے میں تاخیر عوامی مسائل کو مزید سنگین بناتی ہے۔ اس کے باوجود کیسکو ہر ماہ ہزاروں روپے کے بل وصول کرتا ہے، جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں متعدد شہریوں نے شکوہ کیا کہ گرمی، پانی کی قلت اور بجلی کی بندش نے زندگی مفلوج کر دی ہے عوامی حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کیسکو کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے کوئٹہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی عوام کی آواز بلند ہو چکی ہے، جہاں شہری کیسکو کی نااہلی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں
👇🏼
https://www.facebook.com/share/p/1AfPJcRYbT/
👍
2