Balochistan Tribune
Balochistan Tribune
June 13, 2025 at 03:59 PM
محکمہ صحت بلوچستان کی غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل ملازمین کے خلاف بڑی کارروائی کوئٹہ:سرکاری فرائض سے مسلسل غیر حاضری پر 18 ڈاکٹرز کو برطرف کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کوئٹہ:متعدد نوٹسز اور مہلت کے باوجود حاضری یقینی نہ بنانے پر برطرفی کی گئی، محکمہ صحت کوئٹہ:ڈاکٹروں کی برطرفی محکمہ جاتی قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی، محکمہ صحت بلوچستان کوئٹہ:برطرف کیے گئے ڈاکٹر مختلف اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات تھے، محکمہ صحت کوئٹہ,غیر حاضر پیرا میڈیکل اسٹاف کے خلاف بھی کارروائی، 6 ملازمین کی برطرفی کی سفارش کوئٹہ کے مختلف مراکز صحت سے تعلق رکھنے والے 6 پیرا میڈیکل ملازمین شامل ہیں ، محکمہ صحت کوئٹہ:ملازمین کی تنخواہیں دسمبر 2024 سے بند، متعدد یاد دہانیوں کے باوجود ڈیوٹی پر نہ آئے، محکمہ صحت بلوچستان کوئٹہ:کیسز محکمہ جاتی کارروائی کے لیے ڈی جی ہیلتھ سروسز کو ارسال کر دیے گئے، نوٹیفکیشن کوئٹہ:محکمہ صحت میں نظم و ضبط اور جوابدہی کے عمل کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کوئٹہ:فرائض سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر صحت بلوچستان صحت کے شعبے میں غیر ذمہ دار عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، بخت محمد کاکڑ کوئٹہ:عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑ کوئٹہ:محکمہ صحت میں نظم و نسق کی بحالی ناگزیر ہو چکی ہے، بخت محمد کاکڑ کارروائی کا مقصد نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینا ہے، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اصلاحاتی اقدامات پر عملدرآمد ہر سطح پر یقینی بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑ
❤️ 2

Comments