
Balochistan Tribune
June 13, 2025 at 06:45 PM
کوئٹہ 40 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
کوئٹہ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2023-24 کے دوران بلوچستان حکومت میں 40 ارب 85 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں اور وسائل کے ضیاع کا پردہ چاک کر دیا ہے این این آئی کو حاصل رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان نے مالی سال کے دوران ترقیاتی مد میں صرف 29 فیصد بجٹ خرچ کیاوفاق سے ملنے والے ترقیاتی فنڈز کا 78 فیصد حصہ خرچ نہیں کیا گیا620 ارب روپے کی کل آمدن میں سے صرف 593 ارب روپے خرچ کیے گئے، یعنی 27 ارب روپے سے زائد رقم بچا لی گئی لیکن عوامی منصوبے مکمل نہ ہو سکےگزشتہ سال میں 13 ارب 12 کروڑ 78 لاکھ روپے کی ٹیکس اور ڈیوٹیز کی چوری کی گئی3 ارب 49 کروڑ 11 لاکھ روپے کا نقصان حکومت کو بغیر کسی جواز کے پہنچایا گیا2 ارب 76 کروڑ روپے کی زائد ادائیگیاں کی گئیں7 ارب 53 کروڑ 56 لاکھ روپے کی رقوم کی ریکوری اب تک نہیں ہوئی23 کروڑ 60 لاکھ روپے کے اخراجات مشکوک قرار دیے گئےصوبے نے بلوچستان سیلز ٹیکس کے تحت 30 ارب 61 کروڑ روپے حاصل کیے جو پچھلے سال سے 15 فیصد زیادہ ہیں، لیکن یہ اضافہ عوام کی فلاح پر خرچ نہ ہو سکارپورٹ میں صوبائی حکومت کو مالیاتی نظم و نسق بہتر بنانے، شفافیت بڑھانے اور مالی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے درج ذیل سفارشات کی گئیں پی ایف ایم (Public Financial Management) سسٹم کو فعال بنایا جائےای گورننس، جانچ پورٹل اور عالمی معیار کے منصوبوں کی تشکیل پر زور دیا جائےبند اسکولوں پر اخراجات بند کیے جائیں، اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کی اصل تعداد ظاہر کی جائےدرسی کتب کی تصدیق اور اسٹاک کا آڈٹ کیا جائے
https://www.facebook.com/share/p/1FrxtFRZPu/

👍
1