
IK🇴𝐟𝐟𝐜𝐢𝐚𝐥 TODAY
June 13, 2025 at 02:24 AM
*بھارتی طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 315 ہوگئی*
*ائیرانڈیا کا طیارہ ہاسٹل پرگرنے سے میڈیکل کے 5 طالب علم ہلاک ہوگئے*
بھارت میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ حادثے کے نتیجے میں عملے کے 12 ارکان اور میڈیکل ہوسٹل میں موجود 5 ڈاکٹروں سمیت 316 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طورپر بچ گیا، طیارہ ٹیک آف کے اگلے ہی منٹ رہائشی علاقے پرگر گیا، جہاز میں 53 برطانوی، 7 پرتگالی، ایک کینیڈین شہری بھی سوارتھا ۔ گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی پرواز کے مسافرتھے۔
بھارتی میڈیا نے ہاسٹل میں موجود 5 طالب علموں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
پانچوں افراد ایم بی بی ایس کے طالب علم تھے، حادثے میں 50 کے قریب طلبا زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہاسٹل میں میڈیکل کے 60 کے قریب طالب علم موجود تھے۔