
BOTSLASH
June 5, 2025 at 11:04 PM
یہ جو بی ٹی سی کا روزانہ کا اے آئی اینالائسس ہوتا ہے اس کی کچھ ہدایات مجھے خود دینی ہوتی ہیں۔ یہ لازمی ہے تاکہ اے آئی پٹری سے اتر نہ سکے، لہذا میں نے سائٹ پر ہی جگہ بنائی ہوئی ہے جہاں میں وہ ہدایات ڈال دیتا ہوں۔ باقی سب کام خود بخود ہوتا ہے۔
اے آئی اینالائسس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ ایک ہی وقت میں اتنا زیادہ ڈیٹا ہینڈل کر سکتا ہے جو کسی انسان کے لیے کرنا مشکل ہوتا ہے۔ خامی یہ ہے کہ اس کی اپنی یادداشت تو ہے نہیں، جو یادداشت بوٹ سلیش کی میں نے بنائی ہے وہ اتنی زیادہ نہیں ہے کہ بہت وسیع پیمانے پر چیزیں ذہن میں رکھ سکے۔ لہذا اس کی کمی مختصر ہدایات پوری کرتی ہیں اور آپ کے پاس ریفائن معلومات آتی ہیں۔
آج کی ہدایات میں نے اسے دے دی ہیں۔ یہ ان شاء اللہ پورے 05:30 پر اینالائسس بنا دے گا۔ لیکن میں سو رہا ہوں گا تو شئیر نہیں کر پاؤں گا۔ آپ سائٹ پر دیکھ لیجیے گا۔
اویس پراچہ
BOTSLASH: Crypto Urdu and English News, Education and Analysis
بوٹ سلیش: کرپٹو کی اردو نیوز (خبریں)، تعلیم اور اینالائسس
❤️
5