Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
May 20, 2025 at 04:24 AM
*🟠سوال: اگر کسی عورت کا کوئی محرم نہ ہو تو کیا پھر وہ عمرہ اور حج ادا کر سکتی ہے، اس کی کوئی صورت ہے یا پھر اس کو عمرہ اور حج نہیں کرنا چاہئے اور عام زندگی میں بھی پھر ایسی عورت سفر کیسے کرے اگر محرم نہ ہو تو؟* 🟢جواب:عورت کے لیے حج اور عمرہ کے واسطے محرم کا ہونا شرط ہے۔ اس کے بغیر وہ نہ حج کرے گی اور نہ عمرہ کرے گی۔ اگر کسی عورت کے پاس محرم نہ ہو تو وہ حج اور عمرہ چھوڑ دے۔ اللہ رب العالمین اس سے اس کے حج اور عمرہ کے بارے میں سوال نہیں کرے گا، پھر اسے پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ عورت سے جس چیز کے بارے میں سوال ہوگا جیسے پانچ وقت کی نماز ، رمضان کے روزے، شوہر کی اطاعت، بچوں کی تربیت ، پردہ اور دیگر امور ان کے بارے میں زیادہ فکر کرے۔ جو زندگی سے متعلق ضروریات والے سفر ہیں، ضرورت کی بنیاد پر ضرورت والا سفر عورت کرسکتی ہے جیسے ایک عورت، ضرورت کے وقت مرد ڈاکٹر کے پاس جاتی ہے، اس سے بات کرتی ہے حتی کہ جسم کا کوئی حصہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہو تو اسے بھی ظاہر کرتی ہے، یہ سب ضرورت کے مسائل ہیں۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.* *❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫* `📍https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P`
👍 1

Comments