
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
May 20, 2025 at 04:25 AM
*🟠سوال: میں نے حیض کی حالت میں احرام لگایا اور براؤن ڈسچارج ہونے کے بعد خشکی دیکھ کر غسل کرکے عمرہ مکمل کرلیا اور بال کاٹ کر حلال ہونے کے بعد دو تین قطرے براؤن ڈسچارج ہوا تو کیا میرا عمرہ درست ہے یا مجھے پھر سے دوبارہ عمرہ کرنا ہوگا؟*
🟢جواب:جیساکہ سوال سے واضح ہے کہ ہے حیض سے خشکی یعنی اس سے پاکی حاصل ہونے کے بعد غسل کر کے عمرہ کیا گیا۔ عمرہ کرکے حلال ہونے کے بعددو تین قطرے براؤن کلر کے ظاہر ہوئے اور اس کے بعد حیض کی صفات والے خون تسلسل کے ساتھ نہیں آئے تو اسے حیض نہیں مانا جائے گا اور اس صورت میں کیا گیا عمرہ اپنی جگہ پر درست ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.*
*❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫*
`📍https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P`