
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
May 20, 2025 at 04:26 AM
*🟠سوال: آج کل ایک تصویر اور ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں عورتیں ننگے سر بالوں کو لہراتی ہیں ، اس پہ لوگ طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں ، اس میں ایک بڑا سوال یہ ہے کہ کیا سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے؟*
🟢جواب:اس معاملہ میں آپ اتنا سمجھ لیں کہ دنیا کے اکثر مسلمان سعودی عرب سے جلتے اور حسد کرتے ہیں اور عام طور سے یہ لوگ اس تلاش میں رہتے ہیں کہ سعودی عرب کو کیسے بدنام کریں کیونکہ یہ توحید والا ملک ہے، یہاں پر ایک وقت تھا جب کافی مزارات بنے ہوئے تھے، اللہ کے فضل سے ان سارے مزارات کو ختم کیا گیا یہی وجہ ہے کہ شیعہ لوگ اور خاص طور سے بریلوی کو سعودی عرب سے بہت دشمنی ہے۔ یہ لوگ کافر کی تعریف تو کرسکتے ہیں مگر سعودی عرب کی کبھی تعریف نہیں کر سکتے حتی کہ دیوبندی بھی اور جماعت اسلامی والے بھی سعودی عرب سے جلتے ہیں اور سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے خلاف عام طور سے جھوٹی خبریں نشر کرتے ہیں۔
ابھی امریکہ کا صدر دونل ٹرمپ سعودی عرب، قطر اور امارات اقتصادی مقصد سے آیا تھا۔ اسرائیل کا صدر نتن یاہو نہیں آیا تھا اور نہ ہی اسرائیلی حوالے سے یہ کوئی دورہ تھا اس لیے ٹرمپ کے اس دورے کا اسرائیل یا اسرائیل کے تسلیم کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ کافروں کے ساتھ تجارت کرنا منع نہیں ہے، ایک مسلمان کافر کے ساتھ تجارتی معاملہ کرسکتا ہے بشرطیکہ یہ معاملہ شرعی حدود میں اور تجارت ہی تک محدود رہے یعنی اس میں حرام چیزوں کی تجارت نہ ہویا اس تجارت سے اسلام کے خلاف کافروں کی مدد نہ ہوتی ہو۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.*
*❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫*
`📍https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P`