Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
May 20, 2025 at 04:27 AM
*🟠سوال: کیا ہم قرآن پاک کی سورہ الانعام آیت نمبر (79) کو نماز کے شروع میں پڑھ سکتے ہیں دعائے استفتاح (سبحانک اللھم) کے ساتھ؟* 🟢جواب:طبرانی کے اندر ابن عمر رضی اللہ عہنما سے مروی مندرجہ ذیل دعا وارد ہے کہ نبی ﷺ نماز شروع کرتے تو یہ پڑھتے: "وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا مُسْلِمًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ سُبْحَانَكَ اللهُمَّ بِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ" (الطبرانی:13324) مگر اس کی سند میں ایک راوی عبد الله بن عامر الأسلمي ضعیف ہے، علامہ ذہنی نے الضعفاء میں اور حافظ ابن حجر نے تقريب التهذيب میں ضعیف کہا ہے اس وجہ سے یہ روایت ضعیف ہے۔ یہ دعا مزید الفاظ کے ساتھ صحیح مسلم (ح:771)میں موجود ہے اسے نبی ﷺ رات کی نماز یعنی تہجد میں پڑھا کرتے تھے اس لئے اس حدیث پر باب قائم کیا گیا ہے"باب الدُّعَاءِ فِي صَلاَةِ اللَّيْلِ وَقِيَامِهِ" یعنی رات کی نماز اور رات کے قیام میں پڑھی جانے والی دعا کا باب، یہ کافی لمبی دعا ہے، کوئی تہجد میں اسے پڑھنا چاہے تو کوئی حرج نہیں ہے، تاہم فرض نمازوں میں عام طور پر نبی ﷺ جو دعائے استفتاح پڑھا کرتے تھے ہمیں فرض نمازوں میں وہی دعا پڑھنا چاہئے یعنی اللھم باعد بینی ۔۔۔۔ والی دعا یا سبحانک اللھم وبحمدک۔۔۔ والی دعا۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.* *❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫* `📍https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P`

Comments