Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
May 25, 2025 at 12:38 AM
*سوال: کیا سجود میں کئی دعاؤں کو جمع کیا جا سکتا ہے؟* جواب : جی، ہاں سجود میں سجدے کی مختلف دعاؤں کو جمع کرسکتے ہیں بلکہ سجدہ میں مزید مسنون دعائیں بھی کرسکتے ہیں ،اس بارے میں حدیث دیکھیں، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّهِ، وَهُوَ سَاجِدٌ، فَأَكْثِرُوا الدُّعَاءَ(صحيح مسلم:482) ترجمہ: بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس حالت میں ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہوتا ہے، لہٰذا اس میں کثرت سے دعا کرو۔ اس وجہ سے سجدہ میں بکثرت دعائیں پڑھنی چاہئے اور کوئی سجدہ میں سجدہ سے متعلق صرف ایک دعا کرلے تو بھی کافی ہے اور اس سے زیادہ پڑھے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے اور سجدہ کی دعا کے بعد مزید مسنون دعائیں کرے توبھی کوئی حرج نہیں ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.* *❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫* `📍https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P`

Comments