Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
Sheikh Maqbool Ahmad Salafi Hafizahullah
May 25, 2025 at 12:44 AM
*سوال:ہم عمرہ کیوں کرتے ہیں؟* جواب:حج اور عمرہ اللہ رب العالمین کی عبادت ہے اور یہ عبادت ہم اللہ رب العالمین کے حکم سے کرتے ہیں یعنی یہ عبادت ہم اس لیے کرتے ہیں کہ ہمیں اس کا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے۔ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں اس کا حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: وأتموا الحج والعمرة لله (البقرة: 196) ترجمہ: حج اور عمرے کو اللہ کے لئے پورا کرو۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: العُمْرَةُ إلى العُمْرَةِ كَفَّارَةٌ لِما بيْنَهُمَا، والحَجُّ المَبْرُورُ ليسَ له جَزَاءٌ إلَّا الجَنَّةُ(صحيح البخاري:1773) ترجمہ: ایک عمرہ کے بعد دوسرا عمرہ دونوں کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرور کی جزا جنت کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ حج اور عمرہ دین کا اہم حصہ اوراسلام کے ارکان میں سے ہے، اس کی تعلیم دینے کے لیے جبرائیل علیہ السلام انسانی شکل میں تشریف لائے اور آپ نے اسلام، ایمان، احسان اور قیامت کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور آپ نے ان سوالوں کا جواب دیا۔ جبرائیل علیہ السلام جب چلے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے بتایا کہ یہ جبرائیل علیہ السلام تھے جو تمہیں تمہارا دین سکھانے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں جو دین دیا ہے ہم اس بات کے پابند ہیں کہ اس دین پر عمل کریں اس میں ہمیں کیوں کا سوال نہیں کرنا ہے بلکہ اللہ کا حکم دیکھنا ہے اور اس پر عمل کرنا ہے۔ایک مرتبہ جب اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی: وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ(البقرۃ:284) ترجمہ: تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے تم ظاہر کرو یا چھپاؤ اللہ تعالیٰ اس کا حساب تم سے لے گا ۔ اس سے صحابہ کے دلوں میں شدید خوف کی کیفیت در آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَسَلَّمْنَا(صحیح مسلم:330) یعنی کہو ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی او رہم نے تسلیم کیا۔ یہ ہمارا دین ہے یعنی جیسے اللہ کا کوئی حکم آئے اس کی بجا آوری کرنے لگ جائیں اور اس میں تردد نہ کریں ۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *✍️ الشــيخ مقــبول أحمــد الســلفـي/ - حَـفِــظَـهُ اللَّٰهُ وَرَعَـــاهُ.* *❪جــــــدة دعـــــوة سنتر- السلامــــة- المملڪــــــة العربيـــــة السعوديــــــة❫* `📍https://whatsapp.com/channel/0029Va9mdWs6xCSG2iHfsW2P`
❤️ 1

Comments